جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزارت خزانہ کے حکام کو اب سرکاری ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کا سرٹیفکیٹ ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو عدالت میں پیش کرنا ہوگا،سپریم کورٹ نے دھماکہ خیز احکامات جاری کردیئے

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت میں وزارت خزانہ کے حکام کو سرکاری ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کا سرٹیفکیٹ ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پیر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملہ پر کیس سماعت کی توچیف جسٹس نے ریمارکس

دیتے ہوئے کہاکہ پتہ چلاہے کہ سی ڈی اے کے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی،جس پر سی ڈی اے کے وکیل نے جواب دیاکہ سی ڈی اے کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ اداکردی گئی ہے،ڈیلی ویجزملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی میں مسئلہ درپیش ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ملازمین کو تنخواہیں بروقت ملنی چاہیے،سی ڈے اے کے وکیل نے اپنے موقف میں کہاکہ میٹروپولیٹن کے ملازمین میئر کے ماتحت ہیں جس پرچیف جسٹس نے جواب دیاکہ آپ کا بیان ریکارڈ کرلیتے ہیں اگر آئندہ ملازمین کو تنخواہوں پر شکایت ہوئی تو چیئرمین سی ڈی اے ذمہ دارہونگے،عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے سے بیان حلفی طلب کرلیا ٗوزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہمارا کام فنڈز کی فراہمی کرناہے ۔وزارت خزانہ کے حکام نے جواب دیاکہ اداروں کے مابین خط و کتابت سے ہماراکوئی تعلق نہیں،ہماری عرض ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ملیں۔ بعدازاں عدالت نے ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیاہے۔  سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت میں وزارت خزانہ کے حکام کو سرکاری ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کا سرٹیفکیٹ ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پیر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملہ پر کیس سماعت کی توچیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پتہ چلاہے کہ سی ڈی اے کے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی،جس پر سی ڈی اے کے وکیل نے جواب دیاکہ سی ڈی اے کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ اداکردی گئی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…