پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اسحاق ڈار میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی،کن سنگین ترین بیماریوں میں مبتلا ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ کو ان کے سینیٹر منتخب ہونے کے خلاف دائر درخواست پر (منگل )8 مئی کو ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے جو اکتوبر 2017 سے لندن میں موجود ہیں اور جنہیں احتساب عدالت کرپشن ریفرنس میں مفرور قرار دے چکی ہے۔پیرکو اسحٰق ڈار کے وکیل نے سپریم کورٹ میں میڈیکل رپورٹ جمع کرائی جو لندن نیوروسرجری پارٹنرشپ کی جانب سے جاری کی گئی اور جس پر 26 اپریل کی تاریخ درج ہے۔

سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ سینیٹر اسحٰق ڈار دل اور گردن کے مہروں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور آزمائشی بنیادوں پر ان کی فزیو تھراپی کی جاری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسحق ڈار دل اور گردن کے مہروں کے عارضے میں مبتلا ہیں ٗدل کے عارضے کے باعث انہیں ماضی میں بھی ہنگامی طور پر اسٹنٹ امپلانٹ کے عمل سے گزرنا پڑا تھا۔رپورٹ میں جس پر کنسلٹنٹ نیوروسرجن رِچرڈ گولَن کے دستخط موجود ہیں، کہا گیا کہ اسحق ڈار کو بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد ایم آئی آررپورٹ میں ان کی گردن کے مہروں میں سوزش سامنے آئی۔رپورٹ کے مطابق اسحق ڈار کی طبی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں اور آزمائشی بنیادوں پر ان کی فزیو تھراپی کی جاری ہے، ڈاکٹرز نے 6 سے 8 ہفتے مزید فزیو تھراپی کرانے کی تجویز دی ہے اور اگر سابق وزیر خزانہ کی طبعیت نہ سنبھلی تو آپریشن پر غور کیا جائے۔میڈیکل رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اسحق ڈار کو سفر کرنے کی اجازت ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران وکیل دفاع سلمان اسلم بٹ نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ لندن میں ڈاکٹروں نے اسحق ڈار کو چھ ہفتے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دی ہے، تاہم ان کے موکل دوسرے ڈاکٹر سے بھی رائے لیں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے وکیل سے کہا تھا کہ وہ اپنے موکل سے کہیں کہ وہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 8 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،

چاہے انہیں ایمبولنس میں ہی عدالت میں کیوں نہ آنا پڑے۔ اسحق ڈار 3 مارچ 2018 کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم انہوں نے اب تک حلف نہیں اٹھایا ٗان کی اہلیت سے متعلق کیس پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوازش پیرزادہ نے دائر کیا، جس میں ان کا موقف ہے کہ ایک مفرور شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔یاد رہے اسحٰق ڈار کو گزشتہ برس احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پر مفرور قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…