ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

احسن اقبال نے اپنے دو آپریشن کے بعد ہوش میں آتے ہی پہلا بیان جاری کردیا،عوام سے کی اپیل کردی

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے دو آپریشن کے بعد ہوش میں آتے ہی اپنے ٹوئیٹ میں اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت مہربا ن ہے عوام میری صحت یابی کیلئے دعا کریں جبکہ دوسری طرف پاکستان میں مقیم امریکی قونصل جنرل اور برطانوی ہائی کمشنر نے بھی اپنے اپنے ٹوئیٹ میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال جو سروسزہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں کی عیادت کرنے والوں کاتانتا بندھا رہا تاہم سیکورٹی حکام نے صرف اہم شخصیات کو احسن اقبال کی عیادت کرنے کی اجازت دی عیادت کرنے والوں میں متحدہ مجلس عمل کے رہنماء شاہ اویس نورانی ،رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید،سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال ،صوبائی وزراء خلیل طاہر سندھو ،خواجہ سلمان رفیق ،زعیم قادری ،ملک محمد احمد ،ڈی جی رینجرز پنجاب ،خواجہ احمد حسان سمیت دیگر قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اسمبلی اور وزراء شامل تھے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ پنجاب کی کمیٹی برائے امن و امان کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت آئی جی پنجاب مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز اور سی سی پی او لاہور نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے مختلف سیاسی شخصیات کی سیکورٹی سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اجلاس میں طے پایا کہ مختلف وی آئی پی اور وی وی آئی پی شخصیات کو سیکورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حالیہ قاتلانہ حملے کے مختلف پہلوؤں کی مکمل تحقیقات کرائیں جائیں گی ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…