منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عائشہ گلالئی کا پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں12مئی کو جی ٹی روڈ مارچ کا اعلان

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف(گلالئی )کی سربراہ عائشہ گلالئی نے پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں جی ٹی روڈ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12مئی کو پاک فوج اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام سے لاہور تک بذریعہ جی ٹی روڈ مارچ کریں گے،جی ٹی روڈ مارچ انقلاب فرانس کا آغاز ثابت ہوگا جس کو پھر کوئی طاقت نہیں روک سکے گی، نواز شریف اور اس کی بیٹی جلسوں میں عدلیہ کو گالیاں نکال رہے ہیں ۔

اور عوام کو اشتعال دلا رہے ہیں ،لاپتہ افراد کے معاملے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں نہیں بلکہ را اور این ڈی ایس ملوث ہیں، نواز شریف کی شیخ مجیب الرحمان بننے کی باتوں کے تانے بانے را اور این ڈی ایس کی پاکستان توڑنے کی سازشوں سے ملتے ہیں، ہم پاکستان کو جدید اسلامی فلاحی ریاست اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فعال ادارہ بنائیں گے، عمران خان خان کے جلسوں میں فحاشی اور عریانی کے کلچر نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔وہ پیر کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کو شدید مذمت کرتی ہوں۔ یہ واقعہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی کی واضح مثال ہے۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ہمارے معاشرے کے ایسے ناسوروں کے خلاف لڑنا ہوگا۔ حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ختم نبوت کے حوالے سے راجہ ظفر الحق کمیٹی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف گلالئی عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کی سازشوں کی مذمت کرتی ہے اور ان اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 12مئی کو اسلام آباد سے لاہور تک بذریعہ جی ٹی روڈمارچ کیا جائے گا۔ عوام سے گزارش ہے کہجی ٹی روڈ میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے اداروں کے ساتھ ہونے کا ثبوت دیں۔ پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، اور پاکستان تحریک انصاف مختلف مواقع پر پاکستان کے اداروں پر حملے کر چکے ہیں۔

عمران خان نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا جبکہ نواز شریف عدلیہ، فوج اور نیب کو گالیاں نکال رہا ہے جس میں اس کی جماعت بھی شامل ہے۔ اس مارچ کے ذریعے ہم ان کو پاکستان کے اداروں کا احترام کرنا سکھائیں گے۔ نواز شریف اور اس کی بیٹی پورے پاکستان میں اپنے جلسوں میں عدلیہ کو گالیاں نکال رہے ہیں اور عوام کو اشتعال دلا رہے ہیں کہ اگر مجھے سزا ہوئی تو عوام ان اداروں سے بدلہ لیں۔

نواز شریف شیخ مجیب بننے کی باتیں کر رہے ہیں جب کے تانے بانے را اور این ڈی ایس کی پاکستان توڑنے کی سازشوں سے جا کر ملتے ہیں۔ پشتون تحفظ تحریک میں کچھ شامل لوگ عوامی مسائل اٹھنے کی آڑ میں پاکستان کے خلاف سازش کر رہے ہیں جس کو نواز شریف اور اچکزئی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ لاپتہ افراد کے معاملے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں سے نہیں بلکہ افغانستان میں کام کرتی ۔

را اور این ڈی ایس سے پوچھنا چائیے کیونکہ وہ پاکستان میں افراد کو غائب کرنے میں ملوث ہیں۔ پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی عمر65سال سے تجاوز کر چکی ہے اسلئے ان کو اب ریٹائر ہو جانا چاہئیے۔ عمران خان نے اپنے پارٹی جلسوں میں فحاشی اور عریانی کو فروغ دیا ہے ۔عمران خان کے اس کلچر نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

عمران خان نے لاہور کے مینار پاکستان کے جلسے میں جتنے لوگ اکٹھے کیے تھے اس سے ذیادہ لوگ تو گلوکار راحت فتح علی خان اپنے پرہگرام میں اکٹھے کر لیتا ہوگا۔ پاکستان کی تینوں بڑس سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ پاکستان اس وقت انقلاب فرانس کے مقام پر پہنچ چکا ہے، ہماراجی ٹی روڈ مارچ انقلاب فرانس کا آغاز ثابت ہوگا

جس کو پھر کوئی طاقت نہیں روک سکی گی۔جی ٹی روڈ مارچ 12مئی کو صنح 9 بجے اسلام آباد پریس کلب سے شروع ہوگا اور مختلف شہروں میں پڑاؤ کرتے ہوئے لاہور کے موچی گیٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ ہمارا پارچ پرامن ہوگا لیکن اگر کسی نے کوئی شرارت کی یہ کوئی حملہ کیا تو پھر حالات قابو میں نہیں رہیں گے۔ ہم پاکستان کو جدید اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فعال ادارہ بنائیں گے جو پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اہم کر دار ادا کرے گا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…