منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین حج فوراً سے پہلے یہ کام کریں ،وزارت مذہبی امورنے اہم ہدایات جاری کردیں

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے عازمین حج کو ہدایات دی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے پاسپورٹ متعلقہ بینکوں میں جمع کرا دیں۔ وزارت کے حکام کے مطابق مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی مدت مئی 2019 تک ہونا ضروری ہے۔ حکام کے مطابق قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے افراد متعلقہ بینکوں سے اپنی رقم نکال سکتے ہیں، اس سلسلہ میں وزارت سے منظوری حاصل کرنے کی کوئی

ضرورت نہیں ہے۔وزارت کے حکام کے مطابق ناکام ہونے والے عازمین حج اپنے متعلقہ بینکوں سے رقوم نکلوا سکتے ہیں تاہم اس ضمن میں کوئی بینک عذر، حیل و حجت کا مظاہرہ کرے تو فوری طور پر وزارت کے اس فون نمبر 051-9208465 پر اطلاع دیں۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کے نام وزارت کی ویب سائٹwww.mora.gov.pk پر ڈال دیئے گئے ہیں، درخواست دہندگان اپنے نام www.hajjinfo.com پر کلک کر کے اپنے نام چیک کر سکتے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…