منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملزم کیا کام کرتاہے؟وفاقی وزیرداخلہ پر ایک نہیں بلکہ 4گولیاں چلائی گئیں ، حملے میں 30بور پسٹل استعمال ہوا ،2ان کے بازو پر لگیں اور ۔۔۔! چونکا دینے والے انکشافات

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارروال(آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے میں 4گولیاں چلائی گئیں جس میں سے 2ان کے بازو پر لگیں ، حملے میں 30بور پسٹل استعمال ہوا ۔ اتوار کو شکر گڑھ کے علاقے کنجروڑ میں احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے 4گولیاں چلائی جن میں سے 2ان کے بازو پر لگیں ،حملے میں 30بور پسٹل استعمال کیا گیا ۔ملزم عابد حسین موٹرسائیکل پر جلسہ گاہ میں آیا تھا ۔ملزم کے والد کا نام محمد حسین ہے

جبکہ اس کے دو بھائی بھی ہے، ملزم دکان چلاتاہے۔دوسری جانب ڈی پی او نارووال عمران کشور نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نارووال کے علاقے شکر گڑھ میں ایک چھوٹی سے سیاسی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے، ان پر حملہ کرنے والا ملزم عابد حسین مقامی ہے، اس کی عمر 21سال اور تعلق ویرم گا?ں سے ہے اور وہ کپڑوں میں پستول چھپا کر آیا تھا،ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروکردی گئی ہے۔ اتوار کونجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نارووال نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی اور کہاکہ وفاقی وزیر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈی پی او نارووال عمران کشور نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ نارووال کے علاقے شکر گڑھ میں ایک چھوٹی سے سیاسی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے، جہاں ان پر ایک شخص نے فائرنگ کردی، احسن اقبال کے دائیں ہاتھ میں گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔رپورٹ کے مطابق احسن اقبال کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں آپریشن تھیٹر میں ان کے ہاتھ سے گولی نکالی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مقامی شہری عابد حسین کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی عمر 21 سال ہے۔عمران کشور نے مزید کہا کہ احسن اقبال میٹنگ کے بعد باہر آرہے تھے کہ ملزم نے فائرنگ کردی، عابد حسین کپڑوں میں 30بورپستول چھپا کر آیا تھا اور وہ موٹر سائیکل پرسوار تھا۔ڈی پی او نارووال نے واقعے کی وجوہات سے متعلق سوال پر کہا کہ تاحال حملے کا مقصد معلوم نہیں، ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ملزم سے پستول بھی بر آمد کرلیاگیا ہے۔ملزم کا تعلق کنجرور کے قریبی ویرم گاؤں سے ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…