بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ڈالر کے دن پورے ہوگئے ،پاکستان سمیت دنیا کے کتنے ممالک نے چینی کرنسی میں تجارت شروع کردی؟ دھماکہ خیز پیش رفت

datetime 6  مئی‬‮  2018 |

کراچی /بیجنگ (آئی این پی )بنک آف چائنا نے پاکستان میں یوآن کی کلئیرنگ اور سیٹلمنٹ مکنیزم کا آغاز کر تے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال چینی کرنسی یوآن میں کی گئی سرحد پار تجارت 436 ٹرلین چینی یوآن سے زیادہ رہی ، فرانس، آسٹریلیا، ملائیشیا، ہنگری، جنوبی افریقہ، زیمبیا، امریکہ اور کئی دیگر ممالک میں بنک آف چائنا یوآن کی منظوری دینے والے بینک کے طور پر کام کرتا ہے، 24بینکوں کے چینل کی طرف سے بنک آف چائنا کے لیے 11نامزد سیٹس ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق

بنک آف چائنا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنک نے باہمی تجارت، سرمایہ کاری کی سرگرمیوں، درآمدات، برآمدات اور مالیاتی لین دین کے لئے چینی یوآن کی کلئیرنگ اور سیٹلمنٹ میکنیزم کے لیے سرکاری طور پر پاکستان میں اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے .بینک آف چائنا نے پہلے سے ہی گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں اپنی پہلی شاخ کے ذریعے آپریشنز شروع کردیئے تھے .جنوری کے آغاز میں، پاکستان کے مرکزی بینک نے چینی کرنسی رن من بی یا یوآن میں ٹرانزیکشن کے لیے اسے غیر ملکی کرنسی کے طور پر منظور کیا . اور اعلان کیا کہ چینی یوآن دیگر بین الاقوامی کرنسیوں جیسے امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین، اور دیگر کرنسیوں کے برابر درجے پر ہے .افتتاحی تقریب پاکستان کے جنوبی شہر کراچی میں منعقد کی گئی۔ جس میں اعلی حکام، بینکنگ انڈسٹری اور کارپوریٹ سیکٹرسے تعلق رکھنے والے کئی سربراہان اور ایگزیکٹوز شریک ہوئے .بنک آف چائنا کے کنٹری ہیڈ اور پاکستان میں آپریشنز کے سی ای او لی تا نے چینی یوآن کی عالمی پہچان ، اہمیت اور بڑھتے ہوئے استعمال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ گزشتہ سال چینی کرنسی یوآن میں کی گئی سرحد پار تجارت 436 ٹرلین چینی یوآن سے زیادہ رہی ہے ۔بیان کے مطابق، فرانس، آسٹریلیا، ملائیشیا، ہنگری، جنوبی افریقہ، زیمبیا، امریکہ اور کئی دیگر ممالک میں بنک آف چائنا یوآن کی منظوری دینے والے بینک کے طور پر کام کرتا ہے، جن میں سے 24 بینکوں کے چینل کی طرف سے بنک آف چائنا کے لیے 11 نامزد سیٹس ہیں ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…