منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

اس معاملے کے تمام کاروباری لین دین اور دیگر تنازعات کو عدالتوں سے باہر حل کرنا ہوگا،عدالتیں کوئی حکم امتناع جاری نہ کریں،چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے سی پیک پر کوئی حکم امتناع جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے،ہمیں سی پیک کے کاروباری لین دین اور دیگر تنازعات کو عدالتوں سے باہر حل کرنا ہوگا،پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اشد ضرورت ہے،

غیر ملکی سرمایہ کاری میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے،عدالتوں کو بلا وجہ کے کیسز کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ وہ ہفتہ کو سی پیک اور لاء4 اینڈ آرڈر کے موضوع پر یو ایم ٹی کے تحت منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ جسٹس جواد حسن نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے، خواہش ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار آئیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ سی پیک پرکوئی حکم امتناعی جاری نہیں ہوگا، سی پیک پر آپسی لین دین اور دیگر تنازعات کو عدالتوں سے باہر حل کرنا ہوگا، غیر ملکی سرمایہ کاری میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو بلاوجہ کے کیسز کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، زیر التوا کیسز کو تیزی اور دیانت داری سے نمٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے سی پیک پر کوئی حکم امتناع جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے،ہمیں سی پیک کے کاروباری لین دین اور دیگر تنازعات کو عدالتوں سے باہر حل کرنا ہوگا،پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اشد ضرورت ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے،عدالتوں کو بلا وجہ کے کیسز کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ وہ ہفتہ کو سی پیک اور لاء4 اینڈ آرڈر کے موضوع پر یو ایم ٹی کے تحت منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…