اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

مجھے پھنسانے والے زرداری خود بے نظیر کے قتل میں پھنسیں گے، جب بھی پاکستان واپس آیا تو ان لوگوں کے ساتھ کیا کروں گا؟پرویزمشرف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف نے الزام عائد کیا ہے کہ کچھ سیاستدانوں کے ماضی میں دہشت گردوں کیساتھ روابط رہے اور موجودہ حکومت میں شامل لوگوں کے اب بھی ان سے سیاسی رابط ہیں ،افغانستان میں بیٹھا ملا فضل اللہ کو سیاسی حمایت اب بھی حاصل ہے ،بے نظیر قتل کیس میں زرداری مجھے پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ خوداس میں پھنس جائیں گے کیونکہ وہ اس قتل میں خود ملوث ہیں ، یقین ہے کہ بے نظیر کا قتل بیت اللہ محسود گروپ نے کیا مگر ان کے پیچھے کون تھا

یہ مجھے کنفرم نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود ملوث تھا اور اس کا مجھے پورا یقین ہے تاہم یہ بات کنفرم نہیں کہ اس کے پیچھے کون تھا ،آصف زردای اور پیپلزپارٹی والے مجھے اس قتل کے پیچھے سمجھتے ہیں مگریہی لوگ(زرداری)ان کے خود پیچھے ہیں اور ان لوگوں کے دہشت گردوں کیساتھ سیاسی روابط رہے ہیں اور ابھی ملا فضل اللہ کو سیاسی حمایت حاصل ہے ، موجودہ حکومت میں شامل کچھ لوگوں کے بھی سیاسی روابط اب بھی ہیں ۔نوازشریف کی نااہلی کے بعد عوام کے انکے ساتھ کھڑے ہونے کے سوال پر پرویز مشرف نے کہا کہ جب نوازشریف نااہل ہوئے تو کونسے لوگ سڑکوں پر آئے میرے خیال میں کوئی نہیں باہر نکلا یہ لوگ ایسے ہی فضول قسم کے دعوے کرتے ہیں ، ان کو ہمدردی کا ووٹ نہیں پڑنے والا ، عوام ان سے تنگ آچکے ہیں، عوامی جلسوں میں سرکاری مشینری استعمال کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر نوازشریف میرے کیخلاف طیارہ سازش کی حرکت نہ کرتے تو مجھے ان کو نکالنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ ایک وزیراعظم کو ہٹانا آسان بات نہیں ہوتی ۔یہ لوگ ایسے ہی میرے خلاف ڈرامے کررہے ہیں کہ میں نے ان باہر بھجوایا بلکہ ان لوگوں نے شاہ عبداللہ کے ذریعے مجھ سے بھیک مانگی اور یہ لوگ اپنی مرضی سے باہر گئے ایک اور سوال پر پرویز مشرف نے کہاکہ مجھے کسی سے کوئی مدد و حمایت نہیں چاہیے اور نہ ہی میں نے واپسی کیلئے

کبھی کسی سے مدد مانگی ہے ۔ایک اور سوال پر انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنے دور کا میرے دور سے موزانہ کررہی ہے جو بے ہودہ موازانہ ہے میرے دور میں ملک آسمان کی بلندیوں کی طرف جارہا تھا مگر یہ لوگ تو زمین میں دھنستے جارہے ہیں بلکہ قبر میں جارہے ہیں یہ میرے دور کے ترقی ملکی ترقی کا موزانہ کیسے کرسکتے ہیں۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ میرے حامیوں سے زیادہ میرے مخالفین میری وطن واپسی کا انتظار کررہے ہیں مگر میں مناسب وقت پر ملک واپس آؤں گا ،

میرے خلاف بنائے تمام کیسز سیاسی اور بے بنیاد ہیں ان میں کوئی جان نہیں ہے اگر ان کو کوئی سیاسی طاقت دوبارہ کھولنا چاہتی ہے تو شوق سے کھولے ، میرے دوبارہ کیسز کھولنے میں موجودہ حکومت کا ہاتھ ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب میں 2009 ء میں جب بیرون ملک گیا تو اس وقت تک بے نظیر قتل کیس میں میرا نام نہیں تھا ڈیڑھ دو سال بعد رحمن ملک نے ایک جے آئی ٹی بنا کر اس کیس میں میرا نام ڈلوایا تاہم جب بھی میں پاکستان آیا تو اس حوالے سے میں آصف زرداری اور ان لوگوں کو بے نقاب کردوں گا ۔ایک اور سوال پر پرویز مشرف نے کہاکہ این آر او سیاسی طور پر درست تھا مگر مقبولیت کے حوالے سے یہ ٹھیک نہیں کیونکہ این آر او کے بعد میری مقبولیت میں کمی آئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…