ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

بات بڑھ گئی،7 روز میں معافی مانگو ورنہ ۔۔۔۔!تحریک انصاف نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو بڑا سرپرائز دے دیا،دھماکہ خیز اقدام

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف نے وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب رانا ثناء اللہ خاں کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔قانونی چارہ جائی کے تحت لیگل نوٹس تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار نے صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کو بھجوا یا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق اپنے بیان پر 7 روز میں معافی مانگیں ورنہ دوسری صورت میں ان کے خلاف 50 ملین ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا جائے گا۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد

چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصا ف کی خواتین کے خلاف مسلسل زبان درازی کرکے عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ جو معرکہ مارہے ہیں وہ خود ان کے پاؤں کی زنجیر ثابت ہوگا انہیں اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے یہ یاد کھیں کہ ان کے اقتدار کی رخصتی کا وقت بہت قریب آگیا ہے ، ایسا نہ ہو کہ ہاتھوں سے دی ہوئی گرہو ں کو دانتوں سے کھولنا پڑے ۔و ہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنما شبیر سیال کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے درباریوں کی جانب سے مسلسل عدلیہ اور ملکی اداروں کے خلا ف ہرز ہ سرائی جاری ہے ۔اس موقع پر ایم پی اے شنیلاروت ، ثوبیہ کمال خان ،ڈاکٹر عاطف الدین ، میاں اخترحسین ، فیا ض بھٹی ، جاوید بھٹی ، چوہدری ریاضِ ، مہرنعیم اللہ تاج ، ملک طاہر ، فقیر حسین ، ذوالفقار کمبوہ ، چوہدری ساجد حسین ، عثمان صدیقی ، ناصر جٹ ، ارمغان صادق،ملک عارف ، متیاس اے خان ، ملک امین ،بابر بھٹی ، منفرگوندل،غلام نبی ورک، ارشد ، بلال حسین ، الطاف بٹ ،سعید مغل ، آفتاب گل ، محمد اکرم ، عمران مانا، محمد توقیر ، محمد شاہد ، آصف مقبول ، ملک امین ، حارث ، سید محسن شاہ ،جمشید علی سمیت پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازں اعجازاحمد چوہدری سے گوجرانوالہ سے پارٹی رہنما رانا ساجد نے ملاقات کی اور آئندہ جنرل الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…