جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

میاں صاحب اور ان کی بیٹی مجھ پرطعنہ زنی میں مصروف رہے ،چوہدری نثار نے عمران خان او رتحریک انصاف کے کارکنوں کے نام زبردست پیغام جاری کردیا

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کہا جاتا ہے ووٹ کا تقدس اور اصل وفادار ساتھی، چار ایسے لوگ ہیں جو مشرف کے ساتھ تھے اور ہم نے انہیں ٹکٹ دیا، مشرف کے آدمی اور (ق) لیگ کے لوگوں کو دن کے اجالے میں سینیٹ کا ووٹ دیا، چار افراد ایسے ہیں جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور دو ایسے ہیں جن کا ملکی سیاست سے ہی کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ جب بھی پارٹی کو ضرورت ہوئی کھڑا رہا، مؤقف میں اختلاف تھا، وزارت چھوڑ دی، کون سی جگہ پارٹی سے بیوفائی کی ہے،

لوگ سب وزارتوں کیلئے کام کرتے ہیں میں نے وزارت چھوڑی ہے تاکہ انہیں کوئی پریشانی نہ ہو اور یہ آرام سے جو کرتے ہیں کرتے رہیں، ہم تو ساتھ کھڑے ہیں لیکن جن پر مشکل وقت ہوتا ہے ان پر بھی ذمہ داری ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر نہیں ہوں۔ پاکستانی میڈیا آزاد ہے جس کے جو جی میں آتا ہے چلا دیتا ہے۔ اسلام آباد میں از خود یہ بریفنگ بلائی ہے، کسی سوال پر بات نہ کروں تو سمجھیں جواب نہیں دینا چاہتا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال ایک صوبائی اور دو قومی اسمبلی حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کیس کا فیصلہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے حق میں آیا تھا ۔ چودھری نثار علی نے کہا کہ بڑی بات ہے کہ ایک پارٹی کے لیڈر نے مجھے شمولیت کی دعوت دی ہے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اور ان کی بیٹی طعنہ زنی میں مصروف رہے اور یہ اشعار کی شکل میں جاری رہی جب جواب آیا تو خاموش ہوگئی ۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ جو شخص ساری عمر آپ کے ساتھ رہا اس وقت ناپسندیدہ اس لئے ہے کہ وہ اختلاف رائے رکھتا ہے ۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ایک تنخواہ دار مقرر کیا گیا جس نے کبھی الیکشن نہیں لڑا وہ شخص ان کی گاڑی میں ساتھ اور جاتی امراء بھی جاتے ہیں وہ شخص کہتا ہے کہ چودھری نثار پارٹی کیوں نہیں چھوڑتے،

پی ٹی آئی میں کیوں نہیں چلے جاتے؟۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پیغامات اور لیکس کے ذریعے مجھ پر حملے کئے جارہے ہیں ، یہ حملے ہضم کرنا میرے لئے مشکل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف سے اس وقت سے تعلقات تھے جب وہ کرنل تھے ۔ چودھری نثار نے کہا کہ پارٹی کو کہاں لیکر جانا ہے قیادت کی ذمہ داری ہے، تین دفعہ وزیراعظم بننا نواز شریف کی عزت میں اضافہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست پہلوانی یا دنگل نہیں ہوتی، راستہ نکالنا ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…