جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان تمام تنازعات کے پْرامن حل پر یقین رکھتا ہے،خرم دستگیر

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

دوشنبے(این این آئی)وزیردفاع خرم دستگیر نے کہاہے کہ پاکستان تمام تنازعات کے پْرامن حل پر یقین رکھتا ہے،خطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے تاجکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ہفتے کو وفاقی وزیردفاع خرم دستگیرنے تاجکستان کے وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل شیرعلی مرزو سے دوشنبے میں ملاقات کی ۔تاجک وزیر کے ساتھ ملاقات میں خرم دستگیر نے زوردیا۔

کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک ہونے کی وجہ سے پاکستان اورتاجکستان دونوں کو سیکیورٹی کے مشترکہ چیلنجوں اور خطرات کاسامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام تنازعات کے پْرامن حل پر یقین رکھتا ہے اورخطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے تاجکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔خرم دستگیرنے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے گوادر سے کاشغر اورتاجکستان میں مریحاب تک تک روابط اوراتحاد کے نئے اور منفرد مواقع فراہم ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی دفاعی صنعت نے خاطر خواہ ترقی کی ہے اور معیاری دفاعی مصنوعات تیار کررہاہے اور دفاعی تعاون کے نئے مواقع کی تلاش پر زوردیا۔وزیردفاع نے انسداد دہشتگردی کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل ولادی میرورون کو سے بھی ملاقات کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…