اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ایف بی آر کے ٹیکس کی شرع میں کمی کے بعد پاکستان نے تین سال کی بندش کے بعد افغانستان سے بڑی پابندی ہٹالی

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاغی (مانیٹرنگ ڈیسک) دالبندین میں تین سال کی بندش کے بعد افغانی ماربل بحال تفصیلات کے مطابق گذشتہ تین سالوں سے افغانی ماربل پر ایف بی ؂آر نے ٹیکس کی شرع بڑا کر بند کردیا تھا سینٹ چیئر مین حاجی صادق سنجرانی اور صوبائی وزیر میر امان اللہ خان نوتیزئی کی کوششوں سے ایف بی آر نے ٹیکس کی شرع کم کرکے افغانی ماربل اونیکس سے پابندی ہٹا دیا ۔

گزشتہ روز دالبندین کسٹم حکام کے پاس پڑے افغانی ماربل کو ٹرالر میں ڈال کر صوبائی وزیر سخی میرامان اللہ خان نوتیزی کے بھائی ملک سمیع اللہ نوتیزی،میر فیصل خان نوتیزی مائنز اونر عبد الباسط محمد حسنی،راشد کبدانی نے باقاعدہ افتتاح کردیا گیا، اس موقع پر ملک سمیع اللہ نوتیزی میر فیصل خان نوتیزی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سال سے افغانی پتھر پر زیادہ ٹیکس ہونے کہ وجہ سے بند پڑا تھا جس سے مائنز اونرز سمیت علاقے کے بے روزگار ی میں اضافہ ہوگیا تھا ہم سینٹ چیئرمین صادق سنجرانی،برگیڈیئر پاک آرمی عبد السمیع اور صوبائی وزیر میر امان اللہ خان نوتیزی کے انتہائی مشکور ہے جنھوں نے ایف بی آر سے بات کرکے فی ٹن افغانی پتھر پر مناسب ٹیکس لگا کر بحال کردیا گیا جس سے علاقے کء مائنز اونرز سمیت مزدوروں اور خصوصا کاروباری افراد کو کافی فائدہ ہوگا میر فیصل خان نوتیزی کا کہنا تھا پاک فوج کے انتہائی مشکورہے جنھوں نے اس مسلے میں اہم کردار ادا کیا اور امید کرتے ہیں حکومتی سطح پر یہاں پر مائنزکی فیکٹریاں بنائی جائے تاکہ چھوٹے مائنز اونرز اپنے پتھر ادھری پہنچا دے جس سے علاقے میں بے روزگار نوجوانوں کو کافی فروغ ملے گا مائنز اونر عبد الباسط محمد حسنی کا کہنا تھا تین سال بعد افغانی پتھر بند ہوجانے کی وجہ سے مائنز اونرز کو اربوں روپے کا نقصان ہوا مائنز اونرز کے ایک وفد نے کسٹم کلکٹر سے ملاقات کرکے اس مسلے سے آگاہ کیا ہم تمام لوگوں کے انتہائی مشکور ہے جنھوں نے ٹیکس کو بیس ہزار سے کم کرکے آٹھ ہزار چارسو روپے فی ٹن کر دیا اس موقع پر ملک سمیع اللہ نوتیزی،میر فیصل خان نوتیزی،راشد کبدانی،خلیل نوتیزئی،انجمن تاجران کے رہنما محمد الیاس ساسولی ودیگر مائنز اونرز نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور خوشی کا اظہار کیا اور دعا خیر بھی کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…