جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

اٹک خودکش حملہ ،بس ڈرائیور نے اپنی جان دے کر بڑے نقصان سے بچا لیا ،اکرم نیازی نے خودکش دھماکے سے کچھ ہی لمحے قبل ایسا کیا کام کیاتھا؟ قابل تحسین انکشافات

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈھوک گاماں خودکش حملہ بس ڈرائیور نے اپنی جان دے کر بڑے نقصان سے بچا لیا ڈرائیور اگر اپنے اوپر فائر ہونے کے باوجود نیچے اُتر کر خود کش بمبار کو نہ پکڑتا تو زیادہ جانی نقصان کا احتمال تھا ۔عوام علاقہ نے ڈرائیور کی بہادری اور جرأت پر بس ڈرائیور کو سلام عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈھوک گاماں کے قریب

حساس ادارے کی گاڑی پر خود کش بمبار نے فائرنگ کی  اور سیدھے فائر ڈرائیور سیٹ اور ساتھ والی سیٹوں پر کیے تو بس ڈرائیور اکرم نیازی نے اپنی جان بچانے کی بجائے بس سے نیچے کود کر خود کش بمبار کو پکڑنے اور دبوچنے کی کوشش کی جس پر خود کش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکہ سے اُڑا لیا جس سے بس ڈرائیور اکرم نیازی بھی شہید ہو گیا زخمیوں اور مقامی لوگوں کے مطابق اگر بس ڈرائیور اکرم نیازی اس موقع پر جرأت اور بہادری نہ دکھاتا اور نیچے اترنے کی بجائے پیچھے کی طرف بھاگتا تو خود کش بمبار کی طرف سے بس میں گھسنے اور خود کو بس میں اُڑانے پر بہت بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا جسے بہادر بس ڈرائیور اکرم نیازی نے اپنی جان پر کھیل کر ناکام بنا دیا عوامی سماجی حلقوں نے بس ڈرائیور کی بہادر ی پر اُسے سلام عقیدت پیش کیا ہے اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر دیگر ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کرنے پر حکومت سے اپیل کی ہے کہ اعلیٰ سول اعزاز سے بس ڈرائیور کو نوازا جائے اور اُس کے اہل خانہ کے لیے بھی اُس کی جرأت اور بہادری دکھانے پر مراعات کا اعلان کیا جائے ۔  ڈھوک گاماں خودکش حملہ بس ڈرائیور نے اپنی جان دے کر بڑے نقصان سے بچا لیا ڈرائیور اگر اپنے اوپر فائر ہونے کے باوجود نیچے اُتر کر خود کش بمبار کو نہ پکڑتا تو زیادہ جانی نقصان کا احتمال تھا ۔عوام علاقہ نے ڈرائیور کی بہادری اور جرأت پر بس ڈرائیور کو سلام عقیدت پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…