اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

مخالفین کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے سب عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں‘پرویز ملک

datetime 4  مئی‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ مخالفین کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے سب عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی واحد عوامی جماعت ہے جس کے پاس ملکی ترقی کا ایجنڈا ہے اور جس نے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے، پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

پاکستان ہم سب کا ہے اور مل کر اسے توانا و خوشحال بنانا ہے۔ ملک کی ترقی کے لئے محنت، دیانت اور امانت کو شعار بنانا ہوگا، ہماری قیادت پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت سامنے آرہی ہے ، اور عوام جان چکے ہیں کروشن پاکستان کا مستقبل نئی نسل کی جدوجہد سے وابستہ ہے۔ نئی نسل بھرپور صلاحیتوں کی مالک اور ملک کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ، 2018ء کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) سرخرو ہو گی، قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کردیا ہے،اورپاکستان کی تاریخ کے سب سے شفاف اور تیز رفتار منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں اور موجودہ حکومت نے شفافیت کی تاریخ رقم کرکے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبوں کو مکمل ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…