انقرہ(این این آئی)ترکی میں حکمران جماعت فریڈم اینڈ ڈویلوپمنٹ پارٹی نے رجب طیب ایردوآن ہی کو ایک بار پھر بطور صدارتی امیداور نامزد کر دیا ہے۔ ترکی میں رواں برس جون میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کی حکمران جماعت کی جانب سے صدر رجب طیب ایردوآن کو ایک مرتبہ پھر منصب صدارت کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے، جب کہ ابھی تک مرکزی اپوزیشن جماعت نے اپنے امیدوار کے نام کا
اعلان نہیں کیا ہے۔وزیراعظم بن علی یلدرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدارتی انتخابات کے لیے متعدد دیگر اتحادی جماعتوں، جن میں دائیں بازو کی قوم پرست جماعت نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی بھی شامل ہے، کے متفقہ امیدوار رجب طیب ایردوآن ہوں گے۔ ایردوآن حکمران جماعت کے سربراہ بھی ہیں۔ ایردوآن کے نام کا اعلان کرتے ہوئے یلدرم نے کہاکہ ہمارا امیدوار وہ ہے، جسے عوام پہلے ہی چن چکے ہیں۔ ہمارا امیدوار عوام کا امیدوار ہے۔ ہمارا امیدوار عوام کا نمائندہ ہے۔