لاہور (این این آئی) اداکارہ مائرہ خان نے فلمسٹار میرا کو جھوٹوں کی نانی قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مائرہ خان نے ایک انٹرو یو کے دوران کہاکہ میں نے اپنی پوری زندگی میں میرا سے زیادہ جھوٹ بولنے والی خاتو ن نہیں دیکھی ۔وہ غلط انگلش بول کر دانستہ طور پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ ان کو شہرت مل سکے ۔مگر ا ب میرا کو اپنی غلطیوں کا اعتراف کرکے توبہ کرلینی چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ میرا میری شہرت سے خام خواہ خوفزدہ رہتی ہیں ۔ حقیقت میں میرا میری والدہ کی عمر کی ہیں مگر وہ آج بھی خود کو 26سا ل کی دوشیزہ کے طور پر متعارف کرواتی ہیں ۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ میرا نے کب سے فلم انڈسٹری جوائن کی تھی اور آج اس کی عمر کیا ہے ۔ مائرہ خان نے کہاکہ اگر حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو میرا کافلم انڈسٹری کے عروج کا باب بند ہوچکا ہے اور اب کوئی بھی فلم ساز اس کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرتے اور وہ خود کو میڈیا میں ان رکھنے کیلئے ڈرامہ بازی کرتی رہتی ہیں ۔آئندہ چند روز میں ان کے حوالے سے دلچسپ انکشافا ت بھی سامنے آنے والے ہیں ۔