اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جھانوی کپور کی ایوارڈ شو میں والدہ آنجہانی سری دیوی کی ساڑھی پہن کر شرکت

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)جھانوی کپور نے بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ شو میں اپنی ماں سری دیوی کی یاد تازہ کرنے کے لیے ساڑھی پہن کر شرکت کی، تصاویر سامنے ا?نے کے بعد مداحوں نے جھانوی کپور کے اس اقدام کو خوب سراہا۔بھارت میں بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوراڈ شو کا میلہ سجا جس میں جھانوی کپور نے اپنی بہن خوشی کپور اور والد بونی کپور کے ہمراہ اپنی ماں سری دیوی کا ایوارڈ وصول کیا۔

بھارت کے 65ویں نیشنل فلم ایوارڈ میں ججز نے سری دیوی کو فلم موم میں بہترین اداکاری کی وجہ سے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔چند ماہ قبل انتقال پانے والی سری دیوی کا ایوارڈ ان کے اہل خانہ نے وصول کیا۔ اس موقع پر سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اپنی ماں کی یاد تازہ کرنے اور اپنی ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ساڑھی زیب تن کی۔ جھانوی کپور سلک کی ساڑھی میں خوبصورت نظر ا?رہیں تھی اور انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو بتایا کہ یہ ساڑھی ان کی ماں سری دیوی کی ہے اور انہوں نے ایوراڈ وصول کرنے کے لیے خصوصی طور پر اسے زیب تن کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس ساڑھی کو پہن کر فخر محسوس کر رہی ہیں اور اپنی ماں سری دیوی کو بھی بہت یاد کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…