اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

چوہدری نثار کے پاس دو ہی آپشن تھے یا تو وہ بھی دوسروں کی طرح مریم کے نیچے کام کرتا یا پھر ۔۔۔! افواہوں کا ڈراپ سین ،عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 3  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہو جائیں گے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ الیکشن ایک سے ڈیڑھ ماہ سے زیادہ التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔

سینیٹ الیکشن کی طرح عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کے واضح اکثریت حاصل نہ کرنے سے متعلق سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن اگر معلق پارلیمنٹ ہوئی تو یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ اس بار پاکستانی عوام منشور پر ووٹ دیں گے اور ہم پیسہ تعلیم اور صحت پر خرچ کریں گے اور اداروں کو ٹھیک کریں گے، اسی ملک سے ٹیکس کے ذریعے پیسہ جمع کر کے دکھاؤں گا۔چوہدی نثار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں تحریک انصاف میں آنا چاہیے لیکن یہ ہر بندے کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے پاس دو ہی آپشن تھے یا تو وہ بھی دوسروں کی طرح مریم کے نیچے کام کرتا یا پھر اس کا حکم لینے سے انکار کردیتا، انہوں نے غیرت دکھائی اور مریم نواز سے احکامات لینے سے انکار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چوہدری نثار کو پاکستان کے لیے سیاست کرنی ہے تو انہیں تحریک انصاف میں آنا ہو گا، اگر قومی اسمبلی میں آزاد گروپ بن بھی گیا تو وہ اپنی ذات کے لیے کھڑے ہوں گے اور وزارتیں مانگیں گے۔  الیکشن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہو جائیں گے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ الیکشن ایک سے ڈیڑھ ماہ سے زیادہ التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…