جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار اب عوام میں کتنے مقبول ہیں؟مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی طرف سے کرائے گئے سروے میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی طرف سے پارٹی اور امیدواروں کی مقبولیت کا پتا چلانے کے لئے کرائے گئے حالیہ سروے میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان راولپنڈی ڈویژن میں مقبول ترین امیدوار قرار دیئے گئے ہیں اور قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 59 کے نون لیگ کے 98 فیصد ووٹرز جب کہ این اے 63 میں نون لیگ کے حامی 99 فیصد ووٹرز نے چوہدری نثار علی خان کے حق میں رائے دی

اور این اے 59 میں تحریک انصاف کے 15 فیصد ووٹرز اور این اے 63 میں تحریک انصاف کے 7 فیصد حامیوں نے چوہدری نثار کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن اینڈریسرچ (آئی پی او آر) کی طرف سے راولپنڈی ڈویژن کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور حلقہ این اے 63 میں کیے گئے سروے کی نئی معلومات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59کے 62فیصد ووٹرز نے شخصیت کی مقبولیت کے حوالے سے چوہدری نثار علی خان کے حق میں جب کہ 17 فیصد نے تحریک انصاف کے کرنل (ر) اجمل شبیر راجہ ، 4 فیصد نے راجا بشارت اور1 فیصد نے غلام سرور اور خرم پرویزکے حق میں ووٹ دیا ۔ حلقہ این اے 63کے 40فیصد ووٹرز نے مسلم لیگ (ن) جبکہ 38فیصد ووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا ہے۔حلقہ این اے 59کے تحریک انصاف کے 63فیصد ووٹرز نے کرنل(ر) اجمل شبیر اور 15فیصد پی ٹی آئی ووٹرز نے چوہدری نثار علی خان کو ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیاجبکہ اور این اے 63 میں تحریک انصاف کے 7 فیصد حامیوں نے چوہدری نثار کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا ۔ سروے کے مطابق حلقہ این اے 59کے مسلم لیگ (ن) کے98فیصد ووٹرز نے چوہدری نثار علی خان،01فیصد نے پرویز وقار کو ووٹ دینے کا عندیہ دیاجبکہ 99فیصد (ن)لیگی ووٹرز نے حلقہ این اے 63میں چوہدری نثار علی خان کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…