اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

اہم سیاسی شخصیت نے اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کردیا،عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار

datetime 3  مئی‬‮  2018 |

کوئٹہ(این این آئی)اہم سیاسی شخصیت نے اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کردیا،عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار، قومی جسٹس پارٹی کے چیئرمین ملک سمندر خان کاسی نے اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی ، حاجی سیف اللہ خان کاکڑ ،عبدالباری بڑیچ ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی ،داود خان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ملک سمندرخان کاسی نے کہا کہ پاکستان میں 70سال سے نیم مارشل لاء جاری ہے ا ن حالات میں واحد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حقیقت اورسچ پر مبنی جمہوری نظام نافذ کرکے ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اور ملک میں عدالتی نظام ،معاشی نظام کو بہتر کرنے کا منشور صرف تحریک انصاف کے پاس ہے اور انشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میں تحریک انصاف کلین سوئپ کرکے ملک کو کرپشن سے پاک اورایک آزاد مختار جمہوری ملک بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 11نکاتی ایجنڈے سے ملک میں خوشحالی آئے گی تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کسی کو بھی دھاندلی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیگی۔ملک سمندر خان کاسی نے اپنی جماعت قومی جسٹس پارٹی کو اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ کی قیادت میں تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی ، حاجی سیف اللہ خان کاکڑ ،عبدالباری بڑیچ ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ کو قومی جسٹس پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک سمندر خان کاسی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا ایک اچھا اور بہترین فیصلہ کیا ہے

انکی پارٹی میں شمولیت سے تحریک انصاف بلوچستان میں مزید فعال اور منظم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ واحد جمہوری جماعت ہے جو ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اورانشاء اللہ برسراقتدارآکر لٹیروں سے لوٹی گئی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے جن 11نکات کا اعلان کیا ہے اس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…