پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید یو اے ای کی گلوبل گڈول ایمبسڈر بن گئیں

datetime 3  مئی‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) پاکستان کے لیے پہلی بار انٹرنیشنل پیس ایوارڈ حاصل کرنے والی گلوکارہ سونیا مجید متحدہ عرب امارات کی گلوبل گڈ ول ایمبسڈر بن گئیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ سونیا مجید نے حال ہی میں پاکستان کے لیے انٹرنیشنل پیس ایوارڈ جیتا تھا اور وہ ایسا کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جب کہ اب انہیں متحدہ عرب امارات نے گلوبل گڈول ایمبسڈر بھی مقرر کردیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں گلوکارہ سونیا مجید کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ مجھے عالمی سطح پر سراہا گیا، یو اے ای کی جانب سے مجھے ایمبسڈر مقرر کرنا میرے لئے اعزاز سے کم نہیں، میں اپنی گلوکاری کے ساتھ دنیا بھر میں امن محبت کیلئے اپنی خدمات پیش کرتی رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ کئی سالوں سے میوزک سے وابستہ ہوں اپنے شوق سے جنون کی حد تک محبت ہے، میں نے فن موسیقی کی تربیت معروف بالی وڈ گلوکار استاد کمار سانو سے حاصل کی۔پاکستانی میوزک اور سنگرز کو دنیا بھر میں الگ پہچان حاصل ہے یہی وجہ ہے استاد مہندی حسن، نصرت فتح علی خان، ملکہ ترنم نور جہاں،استاد سلامت علی خان سمیت دیگر کی دنیا میں آج بھی الگ پہچان ہے جب کہ موجودہ دور کی بات کی جائے تو راحت فتح علی خان، عاطف اسلم، سجاد علی اور عابدہ پروین نے اپنا نام کا ڈنکا بجایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنا پہلا البم ’’ڈی ورشن‘‘ تیار کر رہی ہوں جو آخری مراحل میں ہے اس البم میں سے ایک گانے’’سونی اے‘‘ جس کی ویڈیو تیار کرلی گئی ہے، اس کو پاکستان بھارت اور دبئی سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…