پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

منظور پشتین پشتون دوستی کیلئے بلکہ انکی دشمنی پر نکلا ہے ،منظور پشتین کیا چاہتے ہیں؟تہلکہ خیز بیان سامنے آ گیا

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ایک درجن سے زائد خود کش حملے ناکام بنائے ہیں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو بھی گرفتار کیا ہے عوام کیساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کررہے ہیں ملک دشمن بلوچستان میں بدامنی پیدا کر سی پیک منصوبہ ناکام بنانا چاہتے ہیں ،یہ بات انہوں نے بدھ کو سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ

بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کو دہشتگردی کا سامنا ہے ،دہشتگرد امن کی فضاء کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ہم نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں بلوچستان کیساتھ متصل بارڈر سے دہشتگرد یہاں داخل ہوتے ہیں ،پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے ،جس سے دہشتگردی کی روک تھام میں مدد ملے گی ،انہوں نے کہاکہ ہم نے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی لیکن انہوں نے ہمیں بدلے میں دہشتگردی دی ہمیں پختہ شواہد ملے ہیں کہ دہشتگردی کے واقعات میں ہمسایہ ممالک ملوث ہیں ،انہوں نے کہاکہ دشمن بلوچستان میں بدامنی پھیلا کر سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کررہاہیں دشمن گوادر کو ترقی یافتہ اور سی پیک کو مکمل نہیں دیکھنا چاہتا ،سی پیک کے آغاز کیساتھ ہی دشمن نے بلوچوں کو ایندھن کے طورپر استعمال کرنا شروع کردیا اور یہاں دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئے ،انہوں نے کہاکہ منظور پشتین پشتون دوستی کیلئے بلکہ انکی دشمنی پر نکلا ہے کیا منظور پشتین یہ چاہتے کہ پشتون علاقوں میں دہشتگردی کی فضاء برقرار رہے ،منظور پشتین پشتون قوم کو مزید تباہی کے دہانے پر نہ لیکر جائے ،انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ہم عوام کی طاقت سے دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…