بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن 2018،انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب ،جانتے ہیں تاریخ ساز انتخابات کا شیڈول کب جاری کیا جائیگا؟

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) رواں ماہ کے آخر میں عام انتخابات کا شیڈول اور انتخابات کے حوالے سے دیگر اہم سرگرمیوں کی معلومات جاری کرے گی۔گزشتہ روزالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کا شیڈول کو 28 یا 29 مئی کو جاری کیا جاسکتا ہے،انتخابات کا شیڈول جاری کیے جانے سے ایک ہفتے قبل صدر ممنون حسین الیکشن کمیشن آف پاکستان

(ای سی پی )سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کریں گے،انتخابات ایکٹ کے سیکشن 57(1) کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد صدر مملکت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جاتا ہے جبکہ اس کی ذیلی شق 2 کے تحت اعلان کے 7 دن کے اندر کمیشن نوٹیفیکیشن جاری کرے گی اور اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے گی جس میں تمام ووٹرز کو اپنے حلقے کے نمائندے کو چننے کا کہا جائیگا۔بیان کے مطابق حلقہ بندیوں اور الیکٹورل رولز کے حوالے سے کچھ دنوں میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائیگا،ضلعی ریٹرننگ افسران ( ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو بھی حلقہ بندیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کے فوری بعد تعینات کردیا جائیگی،ڈی آر اوز اور آر اوز کو عدلیہ سے چنا جائیگا جس کیلئے عدالت عالیہ سے فہرست موصول ہوچکی ہے جبکہ ڈی آر اوز اور آر اوز کو رواں ماہ 5 روز کی ٹریننگ بھی دی جائیگی۔الیکشن کمیشن کے بیان میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے ای سی پر 4 ماہ قبل ایکشن پلان کا اعلان نہ کرنے پر اس کی ناکامی کے الزام پر کہا گیا کہ ایکشن پلان کی تیاری اور اس کا اعلان نہ کرنا قانونی طور پر ضروری نہیں تھا،الیکشن ایکٹ کے سیکشن 14(1) کے تحت ای سی پی نے ایکشن پلان تیار کرلیا ہے اور اپنے ٹریک پر ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…