جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

’’امریکہ ، روس اور چین کی طرح سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کا حق‘‘ پاکستان نے بھار ت کی دیرینہ خواہش پر اپنا فیصلہ سنا دیا، بڑا سرپرائز دیتے ہوئے کیادھماکہ خیز اعلان کر دیا، جان کر بھارتیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

datetime 1  مئی‬‮  2018 |

نیویارک(آئی این پی ) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل کونسل کو تباہ کردے گا، عالمی ادارے کی ساکھ اور قانونی حیثیت بہتر بنانے کیلئے منتخب ارکان میں اضافہ کرنا ہوگا،بعض ممالک کے پورے خطے کی نمائندگی کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں بین الحکومتی مذاکرہ منعقد ہوا ۔

جس میں پاکستان اور اٹلی کی زیرقیادت گروپ نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافے کی مخالفت کی۔ دوسری جانب بھارت، برازیل، جاپان، جرمنی نے مستقل ارکان کی تعداد بڑھا کر 10 کرنے پر زور دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مذاکرے سے خطاب میں کہا کہ عالمی ادارے کی ساکھ اور قانونی حیثیت بہتر بنانے کیلئے منتخب ارکان میں اضافہ کرنا ہوگا، لیکن مستقل ارکان میں اضافہ سلامتی کونسل کی کارکردگی کو تباہ کردے گا، بعض ممالک کے پورے خطے کی نمائندگی کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مستقل ارکان میں اضافہ سلامتی کونسل کی غیر فعالیت کو بڑھائے گا اور مسائل بڑھیں گے۔واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی تعداد 15 ہے جن میں سے 5 مستقل اراکین جب کہ 10 منتخب ارکان ہوتے ہیں۔ 5 مستقل اراکین میں امریکا، چین، برطانیہ، فرانس اور روس شامل ہیں جنہیں ویٹو پاور حاصل ہوتا ہے جس کے ذریعے وہ کسی بھی فیصلے اور قراداد کو مسترد کرسکتے ہیں۔ بھارت، جاپان، جرمنی اور برازیل سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت حاصل کرنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…