پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

”آپ کے پاپا کی سب سے اچھی بات کیا ہے۔۔۔؟“ عابد شیر علی کی بیٹی سے جب صحافی نے یہ سوال پوچھا تو ننھی بچی نے کیا جواب دیا؟ اینکرماریہ میمن نے ایسی ویڈیو شیئر کر دی کہ ن لیگی رہنما شرم سے پانی پانی ہو گئے

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لیگی رہنما اور وزرا رانا ثنا اور عابد شیر علی کی جانب سے پی ٹی آئی خواتین کیلئے نازیبا زبان کے استعمال کے خلاف ملک بھر میں شدید غم و غصے کی لہر، علما، وکلا، صحافیوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شدید مذمت، اینکر پرسن ماریہ میمن نے اب عابد شیر علی کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہیں شرم سے پانی پانی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے میں شامل خواتین کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر رانا ثناءاللہ اور اور فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری کیخلاف نازیبا استعمال کرنے پر عابد شیر علی اس وقت شدید تنقید کی زد میں اور علما ، وکلا، صحافیوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد لیگی رہنمائوں اور وزرا کی جانب سے پی ٹی آئی خواتین کیلئے نازیبا الفاظ کے استعمال پر ان کی مذمت کررہے ہیں۔ ایسے میں ہی اینکر پرسن ماریہ میمن نے اب عابد شیر علی کی بھی پرانی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں ان کی بیٹی انٹرویو دے رہی ہے۔یہ انٹرویو غالباً معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے مشہور پروگرام ”ایک دن جیو کیساتھ“ میں لیا تھا جس میں وہ عابد شیر علی کی فیملی کے ہمراہ ڈرائنگ روم میں براجمان ہیں اور ان کی اہلیہ اور بچوں سے ان کے متعلق سوال کر رہے ہیں۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے عابد شیر علی کی بیٹی سے سوال پوچھا کہ ” پاپا کی سب سے اچھی بات کیا ہے؟“ تو وہ جواب دیتی ہیں کہ ”کوئی نہیں۔“ ماریہ میمن نے ٹوئٹر پر یہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ”جب آپ کی اپنی بیٹی ہی آپ کے بارے میں کوئی ایک بھی اچھی بات نہ سوچ سکتی ہو۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی عابد شیر علی کی شیریں مزاری سے متعلق نازیبا گفتگو پر صارفین ان کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…