منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نرگس فخری کی ہالی ووڈ میوزک پروڈیوسر میٹ الونزو کیساتھ معاشقے کی تصدیق

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی اداکارہ نرگس فخری اور اودے چوپڑا کے درمیان معاشقے کی افواہیں سرگرم تھیں اور گزشتہ چند سالوں میں دونوں کے علیحدہ ہونے کے بعد پھر سے اکٹھے ہونے اور حتیٰ کے شادی کر لینے تک کی خبریں بھی سامنے آئیں۔سال 2011 میں رنبیر کپور کیساتھ فلم راک سٹار سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی نرگس فخری نے اب ایسا اعلان کردیا ہے کہ یہ تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔نرگس فخری نے تصدیق کی ہے کہ ہالی ووڈ میوزک پروڈیوسر اور ڈائریکٹر میٹ الونزو

کیساتھ ان کا معاشقہ چل رہا ہے۔ یہ دونوں اکتوبر 2017 سے ایک ساتھ ہیں اور لاس اینجلس میں رہائش پذیر تھے۔پیر کے روز انھوں نے اپنی ہتھیلی پر بنے نئے ٹیٹو کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں ایم این لکھا ہے۔ دونوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نرگس فخری یہ ٹیٹو بنوانے سے پہلے کافی نروس تھیں لیکن میٹ نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ٹیٹو بنوانے کے بعد دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے باہر نکلے اور بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک اور اہم فیصلہ لے لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…