جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایشوریا رائے فلم ’’جوش‘‘ سے متعلق اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ ادکارہ ایشوریا رائے بچن نے فلم’ ’جوش‘ ‘میں شاہ رخ خان کی بہن کا کردار نبھانے کی وجہ سلمان خان کو قرار دیا ہے۔بالی وڈ کی 18 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’جوش‘ میں ایشوریا رائے بچن نے شاہ رخ خان کی بہن کا کردار کیا تھا جس کے باعث انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فلم میں ایشوریا کے مد مقابل اداکار چندر چور سنگھ کو کاسٹ کیا گیا اور دونوں نے فلم

میں پریمی جوڑے کا کردار کیا تھا۔اب سابقہ حسینہ عالم نے خود ہی 18 سال بعد فلم میں شاہ رخ کی بہن کا کردار کرنے کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔اپنے انٹرویو میں ایشوریا رائے بچن کا کہنا تھا کہ فلم میں شاہ رخ خان کی بہن کا کردار سلمان خان کی وجہ سے کیا تھا کیوں کہ فلم میں سلو میاں کو چندر چور سنگھ کی جگہ مرکزی کردار نبھانا تھا۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان کی وجہ سے فلم ’جوش‘ میں کام کرنے کی حامی بھری تھی لیکن بعد میں وہ کاسٹ سے الگ ہو گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں سلمان خان کو شاہ رخ کے ساتھ کاسٹ کیا جا رہا تھا جس کے باعث ایشوریا نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھری تھی لیکن بعد میں سلو میاں کسی وجہ سے فلم کی کاسٹ میں شامل نہیں ہو پائے تھے۔یاد رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوچکے تھے اور دونوں کا معاشقہ طویل عرصے تک چلتا رہا تھا۔فلم ’جوش‘ 2000 میں ریلیز کی گئی تھی اور یہ باکس آفس پس سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…