جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

انوشکا کی سالگرہ کے موقع پرکوہلی کی خوبصورت اندازمیں مبارکباد

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما آج اپنی 30 ویں سالگرہ منارہی ہیں اس موقع پر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما آج پورے 30 برس کی ہوگئیں ، خوشی کے اس موقع پر ان کے شوہر کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر انوشکا کو مبارکباد دیتے ہوئے نہایت جذباتی پیغام شیئر کرایا ہے۔

ویرات کوہلی نے انوشکا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ انوشکا کو کیک کھلا رہے ہیں ساتھ ہی انہوں نے انوشکا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ میں اپنی زندگی میں جن لوگوں کو جانتا ہوں انوشکا ان میں سب سے زیادہ ایماندار اور مثبت شخصیت کی حامل ہیں ۔انوشکا شرما نے بھی انسٹا گرام پر اپنی تیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہم سب بہت خوش قسمت ہیں کہ انسان کے طور پر پیدا ہوئے ہیں، ہم اپنی آواز اٹھاسکتے ہیں، ہمارے حقوق ہیں اور ہم انصاف کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں اس کے علاوہ اپنے قریبی لوگوں کا خیال رکھ سکتے ہیں لیکن جانوروں کے متعلق سوچئیے۔انوشکا نے بے زبان جانوروں کیلئے اپنا درد بیان کرتے ہوئے لکھا جانوروں کے حقوق کے بارے میں سوچئیے، ہم ان سے کس طرح پیش آتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ہم انسانوں کو جانوروں کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا،یہ ہماری ذمہ داری ہیں۔انوشکا نے جانوروں کیلئے ممبئی سے باہر شیلٹر ہوم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھر بے گھر جانوروں کیلئے ہوگا جہاں ان کی دیکھ بھال کی جائے گی، ان سے محبت کی جائے گی اوران کا تحفظ کیاجائیگا۔ اس کے ساتھ ہی انوشکا نیکہا یہ ان کا برسوں پرانا خواب ہے جو اب سچ ہورہا ہے، مجھے اس میں آپ لوگوں کی بھرپور سپورٹ اور مشوروں کی ضرورت ہے کہ میں اس شیلٹرہوم کو جانوروں کیلئے مزید کس طرح بہتر بناسکتی ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…