جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سونم اور آنند آہوجا کی شادی 8 مئی کو ہوگی‘دونوں خاندانوں کی تصدیق

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالآخر سونم کپور اور ان کے ہونے والے شوہر دہلی کے صنعت کار آنند آہوجا کے خاندان نے اس بات کی تصدیق کردی کہ جوڑا ایک ہفتے بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ برس سے جاری تھیں۔یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ ان کی شادی 29 اپریل یا پھر 7 سے 10 مئی کے درمیان ہوگی۔گزشتہ 3 دن سے ممبئی میں موجود ہیں۔

سونم کپور کے گھر کی تزئین و آزائش کے بعد یہ چہ مگوئیاں تیز ہوگئی تھیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔اب سونم کپور اور آنند آہوجا کے اہل خانہ نے ان کی شادی سے متعلق مشترکہ بیان جاری کردیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق دونوں خاندان کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں اس بات کی تصدیق کردی گئی کہ سونم اور آنند آہوجا کی شادی 8 مئی کو ہوگی۔تاہم بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ان کی شادی کی تقریبات کتنے دن تک چلیں گی اور شادی میں کتنے مہمان شرکت کریں گے۔اطلاعات ہیں کہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات میں سب سے اہم تقریب ’سنگیت‘ کی ہوگی، جس میں نہ صرف وہ خود رقص کرتی نظر آئیں گی، بلکہ اس پروگرام میں ان کے والدین سمیت بولی وڈ کی دیگر اعلیٰ شخصیات بھی ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔خبروں کے مطابق سونم کپور کی شادی کے سنگیت کے لیے تیاریاں کئی دن سے جاری ہیں، جس میں آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور بھی پہلی بار عوامی تقریب میں رقص کرتی نظر آئیں گی۔اطلاعات ہیں کہ شادی کے سنگیت میں فلم ساز کرن جوہر، انیل کپور، فرح خان اور خود سونم کپور بھی رقص کرتی نظر آئیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…