اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ہم پاکستان کیساتھ۔۔متحدہ عرب امارات نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

datetime 2  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن )متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے کہا ہے کہ انکا ملک پاکستان سے تجارتی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔دونوں ممالک کے مابین بھائی چارے کا دیرینہ رشتہ ہے۔ پاکستانی مصنوعات معیاری ہیں مگر انھیں یو اے ای کی منڈی میں وہ مقام حاصل نہیں جو ہونا چائیے جسکے لئے مارکیٹنگ کو بہتر بنانے کے ساتھ دونوں ممالک کی کاروباری برادری اور دیگر شراکت داروں کومل کر کوشش کرنا ہو گی۔

یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم نے یہ بات فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدرغضنفر بلورسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور کریم عزیز ملک و عاطف اکرام شیخ، چئیرمین کو آرڈینیشن ملک سہیل اور آمنہ ملک بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانا انکا مشن ہے۔ پاکستان کو میڈیا کی جانب سے بے نبیاد پراپیگنڈا کا سامنا ہے جس کا توڑ کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے پاکستانی کمپنیوں کو دنئی میں منعقد ہونے والے ایکسپو 2020 میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ 1083 ایکڑ پر ہونے والے اس ایکسپو میں 170 ممالک کی ہزاروں کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جس دوران دنیا کے سب سے بڑے شمسی توانائی کے منصوبے کی تکمیل بھی ہو جائے گی۔اس موقع پر غضنفر بلور نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کو مل کر ترقی کی منزل طے کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی دم توڑ چکی ہے اور امن بحال ہو چکا ہے اس لئے غیر ملکی سرمایہ کار بلا خوف و خطر پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں۔ ہم دبئی ایکسپو میں بھرپور شرکت کریں گے اور وہاں کے حکمرانوں سے بھی مل کر کاروبار ی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، آئی اینڈ گیس، ٹیلی کام، فنانشل سروسزاور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات موجود ہیں اس لئے یو اے ای کے سرمایہ کار بھی پاکستان کا رخ کریں۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…