پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

ذہنی دباﺅ کا شکار رہتے ہیں تو مزید پریشان نہ ہوں ،آسان نسخے آزمائیں

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آلاد(نیوزڈیسک)اگر آپ ذہنی تناﺅکا شکار رہتے ہیں اور کوشش کے باوجود اس مشکل سے چھٹکارا نہیں مل رہا تو پریشان ہونا چھوڑدیں کیونکہ آج ہم آپ کو چند ایسے نسخے بتائیں گے کہ جن پر عمل کرکے آپ پرسکون زندگی گزار سکیں گے۔
اپنے ہاتھوں کو گرم پانی سے دھوئیں
آپ کو چاہیے کہ اپنے جسم کے کسی حصے بالخصوص ہاتھوں کو گرم پانی میں ڈبوئیں اور گرم پانی سے ہاتھ دھوئیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ جب گرم پانی جسم پر پڑتا ہے تو ہمارے اعصابی نظام پر اچھا اثر پڑتا ہے اور تناﺅ میں کمی واقع ہوتی ہے۔
کوئی چیز گنگنائیں
آپ نے اکثر لوگوں کو خوشی میں کوئی گانا گنگناتے دیکھا ہوگا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کرنے سے انسان خوشی محسوس کرتا ہے اور اگر ذہنی دباﺅ میں یہ عادت اپنائی جائے تو انسان کافی پرسکون محسوس کرتا ہے۔تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ذہنی تناﺅمیں ہمارا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے اور کچھ گانے یا سننے سے اس میں کمی واقع ہوتی ہے۔
برا منہ بنائیں
ذہنی تناﺅکی وجہ سے ہمارے جبڑے سخت ہوجاتے ہیں اور ساتھ ہی سر میں درد شروع ہوجاتی ہے۔ہمارا دماغ تمام جسم کو پیغام بھیجتا ہے جس کی وجہ چہرہ بھی الرٹ رہتا ہے اور تناﺅمستقل ہوجاتا ہے۔ایسی صورت میں آپ کوچاہیے کہ شیشے کے آگے کھڑے ہوجائیں اور زیادہ سے زیادہ کوشش کریں کہ بہت برا منہ بن جائے۔اس کی وجہ سے چہرے کے مسلز کا مساج ہوجائے گا اور ممکن ہے کہ آپ اپنا چہرہ دیکھ کر ہنس بھی پڑیں۔
کوئی ڈرائینگ بنائیں
تناﺅکی وجہ سے ہمارے دماغ کے منطقی حصے اور جذباتی حصے میں ایک ٹکراﺅ ہوتا ہے تو ایسی صورت میں ہماری منفرد سوچ تباہ ہوجاتی ہے۔ان حالات میں آپ کو چاہیے کہ کوئی تصویر یا ڈرائینگ بنائیں کہ اس طرح آپ کا دماغ پرسکون محسوس کرتے ہوئے اچھی سوچ کی طرف چلا جاتا ہے۔اگر آپ کی تصویر کشی زیادہ اچھی نہیں بھی ہے تب بھی کاغذ پر لکیریں لگانا شروع کردیں کہ یہ بھی آپ کو پرسکون کرے گا۔
اپنی بھنوﺅوںکو چھوئیں اور دبائیں
جب ہم ذہنی تناﺅکا شکار ہوتے ہیں تو ہمارے دماغ اور اطراف کے مسلز بھی تناﺅمیں آجاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پریشانی کی حالت میں ہمارے سر میں درد بھی شروع ہوجاتی ہے۔ایسی صورت میں اگرآنکھوں اور بھنووئں کو ہلکا ہلکا دبایا جائے اور ساتھ انہیں وقتاًفوقتاًچھویا جائے تو ہمارا دماغ کافی سکون میں آجاتا ہے۔آپ اس عادت کو مزید بڑھاتے ہوئے اپنے کانوں اور گردن کے پچھلے حصوں کو بھی دباسکتے ہیں جس سے آپ کو بہت سکون ملے گا۔
اپنے ہونٹوں کو چھوئیں
کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ تناﺅ کی حالت میں آپ زیادہ کھانا کھاناچاہتے ہیں یا آپ کا دل ہوتا ہے کہ آپ اپنے منہ کو چھوئیں۔اس کی وجہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ اپنے سر یا ہونٹوں کو چھونے سے ہم ایک سکون محسوس کرتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ کچھ کھانے کی بجائے اپنے ہاتھوں سے ہونٹوں کو چھوئیں لیکن اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس دوران آپ کے ہاتھ بالکل صاف ہوں۔
سلاد کھائیں
ذہنی تناﺅمیں ہمارا دماغ جسم کو سگنل بھیجتا ہے کہ کوئی جنک فوڈ کھایا جائے لیکن آپ کو چاہیے کہ اس دوران سلاد کھانا شروع کردیں۔گو کہ تناﺅ کی حالت میں آپ کا کبھی بھی دل نہیں کررہا ہوگا کہ سلاد کھائیں لیکن یقین جانئے کہ یہ آپ کے لئے بہت مفید ثابت ہوگی۔سلاد کے پتوں میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ آپ کے دوران خون کو کم کرتے ہیں جس سے تناﺅ میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔
اپنے جوتے اتار دیں
جب آپ تناﺅکا شکار ہوتے ہیں تو ایسی صورت میں اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ کے تمام اعضاءکو خون کی سپلائی بہتر رہے لہذااس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے جوتے اتار دیں تاکہ خون بآسانی پاﺅں میں حرکت کرسکے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…