بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لوڈشیڈنگ کہیں اور نہیں صرف رائیونڈ میں ختم ہوئی ہے، خورشید شاہ نے لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے پر شہباز شریف کا کیا نام رکھ دیا؟

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا اعلان کیا تھا اب ان کا نام ہی لوڈ شیڈنگ رکھا جائے،لوڈشیڈنگ کہیں اور نہیں صرف رائیونڈ میں ختم ہوئی ہے، نگران وزیراعظم کا نام فی الحال نہیں بتا ؤ ں گا، نگران وزیراعظم پر سو فیصد اتفاق ہوگا ،ایم کیو ایم نے صرف ٹارگٹ کلنگ کی،ایک یونیورسٹی بھی نہ بناسکی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا نام فی الحال نہیں بتا ؤ ں گا، نگران وزیراعظم پر سو فیصد اتفاق ہوگا لیکن نگران وزیراعظم کے لیے ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ سیاست میں ایسے لوگ شامل ہوگئے ہیں جن کو اس کا پتہ نہیں ہے،جن کے پاس پروگرام اور نظریہ نہیں وہ گالم گلوچ کی سیاست کرتے ہیں، نواز شریف نے زیادتی اور منافقت کی سیاست کی، جس کی وجہ سے اب وہ اکیلے ہیں اور اسے وہ اب مان بھی رہے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پیپلز پارٹی پر تنقید کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ الزام لگانا اور بات کرنا آسان ہوتا ہے، ایم کیو ایم سے پوچھا جائے کہ وہ گزشتہ 33 سال کے دوران نواز شریف، پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کے ساتھ رہے، اس دوران انہوں نے کیا کیا ہے، ایم کیو ایم نے صرف ٹارگٹ کلنگ کی،ایک یونیورسٹی بھی نہ بناسکی، پیپلز پارٹی نے مختصر عرصہ میں 7 یونیورسٹیز بنائیں جن میں سے 3 سکھر میں ہیں۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کہیں اور نہیں صرف رائیونڈ میں ختم ہوئی ہے۔ شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا اعلان کیا تھا اب ان کا نام ہی لوڈ شیڈنگ رکھا جائے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے یکم مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر مزدوروں کا مذاق اڑایا ہے،

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا، حکومت اپنی کمزوریوں اور ناکام گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے، پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لے اور محصولات کے دائرہ کار کو بڑھانے اور وصولی میں اضافے کے لیے اقدامات کرے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…