پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ہمیں حکومت کی فکر نہیں، تحریک انصاف نے سینٹ ہارس ٹریڈنگ میں نوٹس کا جواب نہ دینے والوں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ الزام میں شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے والے ایم پی ایز کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے لیے ثبوت اسپیکر اسمبلی کو فراہم کردیے گئے ہیں،ہمیں حکومت کی فکر نہیں

اکثریت کھونے کے باوجود اسمبلی نہیں توڑرہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں اپنے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا جس پر بعض ارکان اسمبلی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے ذریعے ان الزامات کو مسترد کیا جبکہ بعض نے شوکاز نوٹس کا جواب دینے پر اتفاق کیا میڈیا کے ذریعے جواب دینے پر پارٹی قیادت نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی بجائے پارٹی کے خلاف بولنے پر انھیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں اسپیکر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کو ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت فراہم کردیے گئے ہیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارٹی قیادت نے ان ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے جنہوں نے میڈیا پر آکر پارٹی کے خلاف بیان بازی کی ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو شوق ہے تو اسے ویڈیو ثبوت فراہم کرسکتے ہیں ہمیں حکومت کی بھی کوئی فکر نہیں اکثریت کھونے کے باوجود اسمبلی نہیں توڑرہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…