اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

آصف علی زر داری کا تازہ بیان ایک قومی جماعت کی قیادت کر نے والے فرد کے شایان شان نہیں ٗ نوازشریف

datetime 1  مئی‬‮  2018 |

لاہور /اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) ٗسابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ آصف علی زر داری کا تازہ بیان ایک قومی جماعت کی قیادت کر نے والے فرد کے شایان شان نہیں ٗ میں آج ایک بڑے اصولی اور نظریاتی مشن کی جدوجہد میں مصروف ہوں جس کا مقصد پاکستان کے عوام کے حق حکمرانی کی بحالی ہے ٗ میں اس طرح کی سیاسی بیان بازی کا حصہ نہیں بننا چاہتا ۔

زر داری صاحب اپنا وزن عوام کے بجائے کسی اور پلڑے میں ڈالنا چاہتے ہیں تو شوق سے ڈالیں لیکن کیچڑ اچھالنے اور تاریخ کو مسخ کرنے سے گریز کریں ٗپاکستان کے عوام پس پر دہ سازشوں اور تماشوں سے عاجز آ چکے ہیں ٗ اپنے ووٹ کی عزت چاہتے ہیں ٗ زر داری صاحب قوم کو یہ بھی بتا دیں کہ آج کس کے اشاروں کی کٹھ پتلی ہیں؟کل اگر وہ میری زبان بول رہے تھے تو تھوڑی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتا دیں کہ آج وہ کس کی زبان بول رہے ہیں ؟بہتر ہوگا زر داری صاحب ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں اور اپنی تو جہ انتخابات پر مرکوز رکھتے ہوئے نوشتہ دیوار پھڑنے کی کوشش کریں ۔ منگل کو لاہور سے جاری والے اپنے بیان میں نوازشریف نے کہاکہ زر داری صاحب کیا اتنے ہی بھولے اور معصوم تھے کہ میرے ورغلانے میں آگئے ٗ ان کے ’’اینٹ سے اینٹ بجانے ‘‘ والے بیان پر میں نے اسی شام ان کو ناپسندیدگی کا پیغام بھیجا تھا ۔ اگلے دن ان سے طے شدہ ملاقات بھی منسوخ کر دی تھی اس وقت زر داری صاحب نے کیوں نہیں قوم کو بتایا کہ انہیں یہ پٹی میں نے پڑھائی تھی ؟ ۔انہوں نے کہاکہ آج تین سال بعد ان پر سچ بولنے کا خیال کہاں سے آگیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ مشرف کے مواحذے اور حکومت کا حصہ بننے کیلئے ججوں کی بحالی اور سترہویں ترمیم کے خاتمے کو اہم شرائط بنایا تھا وعدہ خلافی کس نے کی ؟ دھوکہ کس نے دیا ؟ کس نے تحریری معاہدوں سے انحراف کرتے ہوئے کہاکہ یہ ’’قرآن و حدیث نہیں ‘‘ نہیں ہوتے ۔

نوازشریف نے کہاکہ زرداری صاحب کو یاد ہونا چاہیے کہ وہ ایک بڑے قومی سیاستدان کے ہمراہ (جو الحمد اللہ زندہ ہیں)رائیونڈ میرے پاس آئے تھے اور اصرار کیا تھا کہ مشرف کے تمام اقدامات کی پارلیمانی توثیق کر دی جائے میں نے صاف انکارکر دیا تھا ۔وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ سندھ میں ڈاکٹر عاصم یا دوسروں کیخلاف نیب کی کارروائیاں کس کے کہنے پر ہوئیں وہ اس وقت کے ڈی جی رینجرز نے کی ٗانہیں معلوم ہے کہ اس میں میرا یا وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہ تھا ۔

نوازشریف نے کہاکہ اس طرح کی سیاست کا دور اب ختم ہو چکا ہے ٗآج پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کی عزت چاہتے ہیں وہ پس پردہ سازشوں اور تماشوں سے عاجز آچکے ہیں یہی وجہ ہے زر داری صاحت کی جماعت دہی سندھ تک سکڑ چکی ہے ۔انہوں نے یہ تو بتا دیا کہ ماضی میں وہ میرے اشاروں پر چل رہے تھے ٗ قوم کو یہ بھی بتا دیں کہ آج کس کے اشاروں کی کٹھ پتلی ہیں ۔نوازشریف نے کہاکہ کل اگر وہ میری زبان بول رہے تھے تو تھوڑی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بھی بتا دیں کہ آج وہ کس کی زبان بول رہے ہیں بہتر ہوگا کہ زر داری صاحب ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں اور اپنی تو جہ انتخابات پر مرکوز رکھتے ہوئے نوشتہ دیوار پھڑنے کی کوشش کریں ۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…