اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

سانس کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے تھری ڈی پرنٹر سے سانس کی نالی تیار

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (نیوزڈیسک )جدید دور میں انسانی جان کو بچانے کے لیے ماہرین نت نئے تجربات میں مصروف رہتے ہیں جس میں انہیں بے شمار کامیابیاں بھی ملتی ہیں اب ماہرین نے ایسا ہی ایک کامیاب تجربہ تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے سانس کی نالی بناکر کیا جسے کامیابی کے ساتھ استعمال کیا جارہا ہے۔امریکی ماہرین کی جانب سے تیار کی گئی سانس کی نالی (ونڈ پائپ) کو کچھ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ تھری ڈی پائپ بچوں کی بڑھوتری کے ساتھ ساتھ اپنی شکل تبدیل کرسکے گا اور یوں ان کی جان بچانا ممکن ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق پیدائشی طور پر2 ہزار بچوں میں سے ایک بچے کی سانس کی نالی کمزور ہوتی ہے جس کے باعث ان کا سانس پھیپھڑوں تک نہیں پہنچ پاتا جسے ” ٹریکیوبرونکومیلیشیا “کہا جاتا ہے۔بچوں میں اس مرض کی شدت ان کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتی ہے، بچوں کی جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر یونیورسٹی ا?ف مشی گن میں سی ایس موٹ چلڈرن اپستال کے ماہرین نے تھری ڈی پرنٹر سے سانس کی ان نالیوں کو تیار کیا ہے،اس پائپ کو ایک خاص حیاتیاتی ( بایو) مٹیریل سے تیار کیا گیا ہے جو بدن کے قدرتی نظام کا حصہ بن جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق تین ماہ کے بچے کو ہنگامی طور پر سانس کی نالی لگائی گئی جس کے بعد وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوا، اس کامیاب تجربے کےبعد مزید سانس کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے یہ نالیاں استعمال کی گئی ہیں جو ایک کامیاب تجربہ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…