اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے سے لے کر ساڑھے تین روپے تک اضافے کا اعلان کردیا جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے نافذ العمل ہو گا سوموار کے روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لٹر،لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 55 پیسے فی لٹر جبکہ
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کا اعلان کر دیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لٹر،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 68 روپے 85 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 79 روپے 87 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق منگل(آج) سے نافذ العمل ہو گا۔