اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

فوج نے اپنے حصے کا کام کر دیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی وزیرستان کا دورہ، اہم اعلان

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کی طرف سے شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کیے جانے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پہلی بار میرانشاہ کادورہ کیا اور پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے اپنے حصے کا کام کردیا ہے اب سول اور سیاسی قیادت فاٹا کے لوگو ں کی خواہشات کے مطابق اس علاقے کو قومی دھارے میں لائے گی۔

ترجمان وزیرآعظم اور آئی ایس یی آر کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور غلام خان کا دورہ کیا۔ میرانشاہ آمد پر وزیر اعظم نے امن کے لیے قربان ہونے والے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے میرانشاہ مارکیٹ کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا جس کو پاک فوج کے انجینئرز نے تعمیر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمپلیکس میں 1344دکانیں ،پارکس ،کارپارکنگ ،شمسی لائٹس ،ڈرائیوویز اور واٹر سپلائی نیٹ ورک ہے۔ وزیر اعظم نے غلام خان ٹریڈ ٹرمینل کا بھی افتتاح کیا یہ ٹرمینل سینٹرل ٹریڈ کوریڈور کا حصہ بھی ہے۔ قبائلی علاقوں میں تجارتی ٹرمینل اور مواصلاتی ڈھانچے کے قیام سے کمپلیکس ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام پر سی پیک سے منسلک ہو جائے گا جس سے قومی و علاقائی تجارتی روٹ اور کمرشل فوائد حاصل ہوں گے اور ان اقدامات سے علاقہ میں خوشحالی اور معاشی ترقی بھی آئے گی۔ اس مقع پر وزیر اعظم کا کہن تھآ کہ سماجی اقتصادی منصوبے آغاز ہیں اس طرح کے مزید منصوبے فاٹا میں شروع کیے جارہے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی اور سماجی اقتصادی ترقی کا عمل پورے فاٹا میں جاری ہے جبکہ حکومت فاٹا کی ترقی اور نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے قبائلی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قبائلی عوام نے جرات اور حوصلہ کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ حکومت فاٹا کو قومی دھارے میں لانے اور خوشحالی کے کام بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ دورہ کے دوران گورنر خیبرپختونخوا ،وزرا ،سینٹرز اور کور کمانڈرز پشاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…