منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہباز شریف کے بعد اگلا وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا؟ نام کا اعلان کر دیا گیا

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے تین حقوں سے انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد سیاسی حلقوں میں سرگوشیاں کی جا رہی ہیں کہ اگلے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری نثار علی خان ہوں گے ، واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی- 10اور پی پی- 14سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ چوہدری نثار علی خا ن سے انکے انتخابی حلقہ این اے 59سے تعلق

رکھنے والے27یونین کونسل کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں پر مشتمل وفدنے ملاقات کی۔ حلقے کے معززین بھی ملاقات میں موجودتھے۔وفد کے اراکین نے چوہدری نثار علی خان کی حلقے کے عوام کے لئے سر انجام دی جانے والی بے مثال خدمات اور قومی سیاست میں انکے کردار کو سراہاتے ہوئے کہا کہ انکی سیاست اور انکا کردارحلقہ پوٹھوہار کے عوام کے لئے باعثِ افتخار رہاہے اور انکا ہر ووٹر ان سے اپنی وابستگی پر فخر محسوس کرتا ہے۔وفد نے یقین دلایا کہ چوہدری نثار علی خان جس بھی پلیٹ فارم آنے والے الیکشنوں میں سے حصہ لیں گے حلقے کے عوام انکو ریکارڈکامیابی سے سر خرو کرائیں گے۔اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے تمام بلدیاتی نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ وہ آئندہ الیکشن قومی اسمبلی کے حلقہ 59اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی- 10اور پی پی- 14سے لڑیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ٹیکسلا واہ کے حلقہ این اے63سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ وہ ٹیکسلا واہ کے پارٹی لیڈران کی مشاورت کے بعد کریں گے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چوہدری نثا رنے اس بات کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہی ہیں لیکن اب ن لیگ نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ انہیں ٹکٹ دیں گے یا نہیں۔ دوسری طرف سیاسی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرکے تمام کی گئی پیش گوئیاں کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی اور جماعت میں جا رہے ہیں۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ کے صدر شہباز شریف وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نامزد ہوتے ہیں تو چوہدری نثار علی خان ممکنہ طور پر پنجاب کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…