جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سونم کپور کا ممبئی میں گھر سجائے جانے پر شادی کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور کی ممبئی میں رہائشگاہ برقی قمقموں اور لائٹوں سے سجادیا گیا جس کے بعد اداکارہ کی شادی کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کا گھر خوبصورت برقی قمقموں، لیمپ اور لائٹس سے سجا دیا گیا ہے جہاں سونم کپور کی شادی کے چرچے بھی شروع ہوگئے ۔

اداکارہ سونم کپور اور نہ ہی ان کی فیملی کی جانب سے شادی کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ممبئی میں رہائشگاہ پر ہونے والی سرگرمیوں کے بعد مقامی میڈیا میں خبریں زیرگردش ہیں کہ آئندہ ماہ سونم کپور رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گی۔رپورٹ کے مطابق سونم کپور اور ان کے قریبی دوست و فیشن ڈیزائنر آنند آہوجا کی شادی 7 یا 8 مئی کو ہوگی اور اسی سلسلے میں سونم کپور کے گھر کو سجادیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شادی کے سنگیت کی تیاریاں معروف کوریو گرافر فرح خان کر رہی ہیں جس میں کرن جوہر اور فیشن ڈیزائنرز بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے فرح خان اور کرن جوہر نے انیل کپور کے گھر کا بھی دورہ کیا۔واضح رہے کہ اداکارہ نے چند روز قبل اپنی نئی آنے والی فلم ’ویر دی ویڈینگ‘ کے ٹریلر لاؤنچ پر میڈیا سے کہا تھا کہ وہ صحیح وقت پر اپنی شادی کا بتائیں گی۔اداکارہ سونم کپور اپنے قریبی دوست و فیشن ڈیزائنر آنند آہوجا سے شادی کر رہی ہیں جن کے ساتھ انہیں گزشتہ دو برس سے مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جا رہا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…