جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، مستقبل میں مزید بہتری آئے گی، لیلیٰ

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل لیلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والی فلموں کو ہم مکمل فلم تونہیں کہہ سکتے لیکن جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوکام کیا جارہا ہے اس سے ہماری فلم کے معیار میں بہتری دکھائی دے رہی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں لیلیٰ نے کہا ہے کہ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تواس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اورآگے بڑھنے کے لیے وہ کسی نہ کسی سے متاثر بھی ہوتا ۔

جس کوسامنے رکھتے ہوئے وہ مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہوجائے توپھر اس کوٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے۔لیلیٰ نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کسی کواچھا مقام مل جائے توپھروہ ٹی وی پرکام کرنے کوترجیح نہیں دیتا۔ حالانکہ ایک فنکارکوفنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔ کیونکہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنے سے کوئی بھی فنکاربڑا یا چھوٹا نہیں ہوتا بلکہ یہ اس کی تربیت کا ایک ایسا حصہ ہوتا ہے، جس کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنا فنی سفرفلم انڈسٹری سے شروع کیا، لیکن پھرمیں نے تھیٹراورٹی وی پربھی کام کیا اوریہ سلسلہ جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں لیلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلموں کا دورواپس آرہا ہے، اسی لیے میں بھی ان دنوں شمالی علاقہ جات میں کچھ نئے پراجیکٹس کی شوٹنگز میں مصروف ہوں۔ جہاں تک بات ان کی تفصیلات کی ہے توفی الوقت ان کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی لیکن اتنا بتا سکتی ہوں کہ یہ پراجیکٹس آنے والے دنوں میں پاکستانی فلم اورسینما انڈسٹری کی بحالی اورترقی میں اہم کردارادا کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…