ممبئی(سی پی پی)فلم ویرے دی ویڈنگ میں کرینہ کپور کے مقابل مرکزی کردار اداکرنے والے نامور اداکار سومیت ویاس نے کہا ہے کہ 19 برس کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں کام کے بدلے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایاگیا۔سومیت نے کہا کہ میں اس وقت صرف 19 سال کا تھا اور کام کی تلاش میں تھا تاہم جب میرے ساتھ یہ واقعات ہوئے میں سخت پریشانی میں مبتلا ہوگیا۔
اس وقت مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میں نے مختلف لوگوں کی جانب سے پیش کی جانے والی جنسی ہراسانی کی پیشکش ٹھکرا کر کیریئر میں آگے بڑھنے کا موقع گنوادیا ہے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ مجھے احساس ہواکہ اگر آپ میں قابلیت نہیں ہے تو کوئی آپ کو کام نہیں دے گا، آپ کو اس وقت کام ملے گا جب آپ اس کے اہل ہوں گے۔ کامیابی حاصل کرنے کیلئے محنت بہت ضروری ہے اگر کوئی آپ کو کام کے بدلے ہراساں کرے تو ایسی پیشکش کو بالکل بھی قبول نہ کریں بلکہ خود پر بھروسہ رکھیں۔