وفاقی بجٹ ٗفلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے 4 نکاتی پیکیج کا اعلان

28  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی بجٹ میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے 4 نکاتی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے ٗفلم پالیسی کی مزید تفصیلات وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب آئندہ چند روز میں پیش کریں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق پاکستان کی فلم انڈسٹری جو 60 کی دہائی میں دنیا کی تیسری بڑی انڈسٹری تھی، حکومت اس کے لیے مالی پیکیج کا اعلان کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکیج کا مقصد فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے سازگار ماحول، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور پاکستانی کلچر کو فروغ دینا ہے ٗمفتاح اسماعیل کے مطابق ڈرامہ، فلم سازی اور سینما کے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی شرح کم کرکے 3 فیصد اور سیلز ٹیکس کم کرکے 5 فیصد کیا جا رہا ہے ٗ فلم اور ڈرامہ کے فروغ کے لیے فنڈ قائم کیا جا رہا ہے جس سے فلم انڈسٹری اور مستحق فنکاروں کو مالی امداد دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ فلم کے پروجیکٹس پر سرمایہ کاری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کیلئے 5 سال تک انکم ٹیکس پر 50 فیصد چھوٹ دی جا رہی ہے اور پاکستان میں بننے والی غیر ملکی فلموں پر عائد انکم ٹیکس پر 50 فیصد چھوٹ دی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ فلم پالیسی کی مزید تفصیلات وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب آئندہ چند روز میں پیش کریں گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…