منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس صبح سویرے لاہور میں ایسی جگہ پہنچ گئے کہ شہبازشریف کے چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں ،خادم اعلیٰ کے تمام دعوؤں کا بھانڈا پھوٹ گیا

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہورمیں مینٹل ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہفتہ کی صبح لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل اسپتال کا دورہ کرنے پہنچ گئے، اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس نے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کوفراہم کی جانے والی ادویات وسہولیات کا جائزہ لیا اورمریضوں کی عیادت بھی کی۔

چیف جسٹس نے گزشتہ ہفتے مینٹل اسپتال میں خالی اسامیوں اور بدانتظامی پر ازخود نوٹس لیاتھا، جسٹس ثاقب نثار نیاسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے اپنے دورے کے دوران اسپتال انتظامیہ سے کہا مجھے اپنے وارڈز کا دورہ کروائیں اور میڈیکل اسٹور بھی چیک کروائیں، اس کے علاوہ انہوں نے اسپتال کے کچن کا بھی معائنہ کیا، اسپتال میں موجود سہولیات کا جائزہ لینے اور ادویات کی عدم فراہمی پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسپتال کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے۔ انہوں نے اسپتال میں سہولیات کے حوالے سے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے بریفنگ بھی لی۔ چیف جسٹس نے کہا سلمان رفیق صاحب بتائیں مفت ادویات کیسے ملیں گی جہاں جاتاہوں یہی مسئلہ سن رہاہوں۔چیف جسٹس نے اسپتال میں مردانہ وارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس وارڈ کی صورتحال انتہائی خراب ہے نہ چھتیں ٹھیک ہیں، نہ دیواریں۔ چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا یہ کام کس نے کرنے ہیں کیا کوئی باہر سے آکر کرے گا، واش رومز کی حالت بھی اچھی نہیں ہے، مریضوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے، جس پر سیکرٹری صحت نے کہا سر یہ عمارت دوبارہ بننے والی ہے۔چیف جسٹس نے مینٹل اسپتال میں

کئی سال سے زیر علاج بھارتی خاتون اجمیرہ کی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا یہ خاتون یہاں کیا کر رہی ہے بھارتی ایمبیسی سے رابطہ کر کے اسے واپس بھجوائیں۔ چیف جسٹس نے ایم ایس سے گفتگو کرتے ہوئے نہایت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا اب تک کے اسپتال کے دوروں کے دوران سب سے بری حالت مینٹل اسپتال کی ہے۔ انہوں نے ایم ایس اور مینٹل اسپتال کے ڈاکٹرز کو ریکارڈ سمیت سپریم کورٹ رجسٹری پہنچنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس پاکستان نے آئی سی یو سنٹر کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی شکایات سنی ،چیف جسٹس ڈاکٹر ثاقب نثار نے ایم ایس کو مریضوں کی شکایات کی ازالہ کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ مینٹل اسپتال میں بدانتظامی سزائے موت کی قیدی مریضہ کے ازخود نوٹس کیس کے دوران سامنے آئی تھی جس پر چیف جسٹس نے گزشتہ ہفتے مینٹل اسپتال میں خالی اسامیوں اور بدانتظامی پر ازخود نوٹس لیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…