جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

چینی صدر نے مجھے تحفے میں کیا دیا؟نوازشریف کا حیر ت انگیزانکشاف،ووٹ کو عزت دینے میں ہی ’’ملک کی عافیت ہے‘‘،سنگین نتائج سے آگاہ کردیا

datetime 27  اپریل‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ2018 کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، کارکن عوامی رابطہ مہم مزید تیز کر دیں،نوازشریف کے احتساب کے علاوہ کوئی بندہ نظر نہیں آرہا، میرے خلاف کرپشن کا ایک کیس بھی نہیں بنایا جا سکا ،سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بھی جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاتی امراء میں کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میرا دل اور ضمیر کہتا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ سب ظلم اور زیادتی ہے۔ میرا ضمیرنہیں مانتا کہ گھر بیٹھ جاؤں، شکست تسلیم کرلوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بینکوں کے پاس تو بجلی کے کارخانے لگانے کے پیسے تک نہیں تھے۔ چینی صدر نے مجھے مخاطب کر کے کہا کہ سی پیک صرف آپ کیلئے تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے میں ہی ملک کی عافیت ہے، ووٹ کی عزت سے سب ادارے اپنی جگہ پر آجائیں گے، آپ حق پر ہیں تو کوئی آپ کا کچھ نہیں بیگاڑسکتا۔نواز شریف نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بھی جائیں گے۔ سندھ کے عوام صوبائی حکومت سے تنگ آئے ہوئے ہیں، سندھی عوام بہت مجبورہیں، انہیں دلاسہ دینا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)لیگ کو اس لئے نشانہ بنایا جا رہا کیونکہ اس نے ملک میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔مسلم لیگ (ن)نے ہر منصوبہ چاہے وہ صوبائی سطح پر ہو یا وفاقی سطح پر شفافیت کے ساتھ مکمل کیا اور جو رہ گئے ہیں ان کو بھی پورا کریں گے۔نواز شریف نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کا آئین اور قانون توڑا ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ جو لوگ آئین اور قانون کے مطابق چلے ان کے خلاف ہر ایکشن لیا گیا۔میاں نواز شریف نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، کارکن عوامی رابطہ مہم مزید تیز کر دیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…