اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،سی پی پی،این این آئی) چئیرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) کی رہنما ماروی میمن جو گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی پارٹی سے نالاں نظر آ تی تھیں اور ٹوئٹر پر کہا تھا اس پارٹی میں بد قسمتی سے صرف جی حضوری کرنے والا ہی کامیاب ہے۔تاہم اب ماروی میمن کو خوشخبری سنا دی گئی ہےاور انہیں وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے۔اس سے پہلےوزیراعظم کے
مشیر مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں کابینہ کے ارکان سمیت اعلی حکام اور سیاسی کارکنوں نے شرکت کی۔علاوہ ازیں صدر مملکت ممنون حسین نے مریم اورنگزیب ،ڈاکٹر طارق فضل چودھری اورانوشہ رحمن سے وفاقی وزیر اور مسز لیلہ خان سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف بھی لے لیا۔