شادی کے بعد فلم میں کام کرنے کے سوال پر سونم کپور آپ سے باہر ہوگئی

27  اپریل‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کا شمار ان اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو اپنے دل کی بات بولنے سے بالکل خوفزدہ نہیں ہوتی اور ایسا ہی کچھ انہوں نے اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی ٹریلر لانچ تقریب کے دوران کیا۔سونم کپور جن کی شادی کی افواہیں اس وقت میڈیا میں گردش کررہی ہیں، اپنی ساتھی اداکارائیں کرینہ کپور خان، سوارا بھاسکر اور شیکا تلسانی کے ساتھ فلم کے پہلے ٹریلر لانچ کی تقریب کا حصہ بنیں۔

اس دوران رپورٹر نے سونم کپور سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی شادی کے بعد بھی کام کریں گی، جسے سن کر اداکارہ کو غصہ آگیا۔سونم کپور نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسی ذہنیت کو تبدیل ہونے میں وقت لگے گا، کرینہ کپور جیسی اداکارہ ہم سب کے لیے ایک مثال ہیں، ان کی شادی ہوئی، اور ان کے بیٹے کی پیدائش کے بعد بھی وہ فلم کے سیٹ پر کام کرتی نظر آئیں‘۔سونم نے مزید کہا کہ شاہد کپور کی بھی شادی ہوئی اور اس کے بعد بھی وہ کام کرتے نظر آئے، کیا شاہد سے کسی نے سوال کیا تھا کہ وہ شادی کے بعد کام کرتے نظر آئیں گے یا نہیں، کوئی مردوں سے ایسا سوال کیوں نہیں کرتا؟‘خیال رہے کہ قیاس آرائیوں کے مطابق سونم کپور رواں سال مئی میں اپنے ساتھی آنند اہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں تاہم اب تک اداکارہ نے اس خبر کی نہ تو تصدیقی کی اور نہ ہی اسے بے بنیاد ٹھرایا۔سونم کپور نے رپورٹر کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’اس طرح کی ذہنیت کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے، امید ہے ویرے دی ویڈنگ جیسی فلموں سے تبدیلی آئے گی، مجھے امید ہے یہ فلم کامیاب ثابت ہو، تاکہ ہم خواتین کو بھی سماج میں اتنی ہی اہمیت ملے جتنی مردوں کو ملتی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…