سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آباد کو بلا اشتعا ل فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے، فائرنگ کے
دوران براملہ گاؤں کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلوں کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، واضح رہے کہ آج بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔