اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئر صحافی عارف نظامی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اعتزاز احسن نے بڑے دو ٹوک الفاظ میں بیان دیا کہ میں اس عمر میں پارٹی چھوڑوں گا لیکن ہم اصرار کر رہے ہیں کہ اعتزاز احسن پیپلز پارٹی چھوڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہے ،
چوہدری نثار بھی ادھر ادھر جا سکتے ہیں، چوہدری نثار تو اپنی پارٹی سے ناراضگی کا برملا اظہار کر چکے ہیں، سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ اعتزاز احسن نے تو کبھی یہ بات نہیں کی کہ وہ اپنی پارٹی کو خیر باد کہنے والے ہیں۔ عارف نظامی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے تحریک انصاف میں جانے کی خبروں کی وضاحت کر دی۔