منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

میں گلیمرس ہیروئن نہیں ہوں، کترینہ کیف

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)جہاں کترینہ کیف حال ہی میں سلمان خان کے ساتھ ’ٹائیگرزندہ ہے‘ میں نظر آئی تھیں، وہیں وہ آنے والی فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ جب کہ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں عامر خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔ساتھ ہی کترینہ کیف جلد ہی ورون دھون کے ساتھ پہلی بار ڈانس فلم میں بھی رقص کرتی نظر آئیں گی۔اگرچہ کترینہ کیف’چکنی چمیلی‘ جیسے آئٹم گانوں پر بھی پرفارم کر چکی ہیں ۔

تاہم وہ خود کو گلیمرس ہیروئن نہیں سمجھتیں۔اپنے ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے اس بات پر غصے کا اظہار کیا کہ لوگ چند فلموں اور پرفارمنس کی بنیاد پر شخصیات پر لیبل لگالیتے ہیں۔کترینہ کیف نے خود کو گلیمرس ہیروئن سمجھنے کے حوالے سے پوچھے گئے جواب میں کہا کہ وہ خود کو گلیمرس نہیں سمجھتیں اور نہ ہی وہ چاہتی ہیں کہ کسی کی شخصیت کو محدود الفاظ میں قید کیا جائے۔بار بی ڈول نے وضاحت کی کہ انہوں نے ’راج نیتی، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، عجب پریم کی غضب کہانی اور نیو یارک‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے، پھر بھی انہیں گلیمرس ہیروئن کیوں سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا کہ لوگ کسی کی شخصیت کو اس کا مکمل کام دیکھے بغیر محدود الفاظ میں قید کردیتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہوں نے بولی وڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کیا۔کترینہ کیف نے آنے والی ڈانس فلم ’اے بی سی ڈی 3‘ میں پہلی بار ورون دھون کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اچھا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم میں کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔اپنی چھوٹی بہن ایزابیل کیف کے فلمی کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی بہن کی اس حوالے سے کوئی مدد نہیں کی، تاہم وہ انہیں مشورے دیتی رہتی ہیں۔خیال رہے کہ ان کی بہن ایزابیل کیف کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ بھی فلمی کیریئر کی شروعات ایک ڈانس فلم سے کریں گی۔اطلاعات ہیں کہ کترینہ کیف کی بہن سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی کے تحت بننے والی فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ میں سورج پنچولی کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…